نیب کی اعلیٰ کارکردگی پر 3ڈائریکٹر جنرلز کو صدارتی ایوارڈ سے نوازنے کی سفارش

پیر 9 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

قومی احتساب ادارے نیب نے اعلی کارکردگی پر اپنے 3ڈائریکٹر جنرلز کو  صدراتی ایوارڈ سے نوازنے کی سفارش کردی، جس کی وجہ رواں برس میں 3800ارب روپے یعنی 13.57ارب امریکی ڈالر کی برآمدگی کی گئی ہے جوکہ ایک سال میں سب سے بڑی برآمدگی ہے۔

نیب ہیڈ کوارٹر اسلام آباد میں انسداد بدعنوانی کے عالمی دن کی خصوصی تقریب بھی منعقد کی گئی ہے۔ جس کی صدارت چیئرمین نیب لیفٹیننٹ جنرل (ریٹائرڈ) نذیر احمد نے کی۔ اس دوران چیئرمین نیب لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نذیر احمد نے کہا کہ قومی احتساب بیورو نے اپنے قیام سے اب تک بلاواسطہ اور بلواسطہ 6.1کھرب روپے کی برآمدگی کی ہے۔

ترجمان نیب کے مطابق تقریب میں نیب کے ڈپٹی چیئرمین سہیل ناصر، UNODCکے پاکستان میں نمائندہ، نیب کے سینئر افسران نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ تقریب میں انسداد بدعنوانی کے  عالمی دن کی اہمیت کو اجاگر کیا گیا۔

مزید پڑھیں:نیب تاریخ کی سب سے بڑی ریکوری کتنی اور کہاں سے ہوئی؟

پاکستان میں یو این او ڈی سی کے نمائندہ Troels Vester نے اپنے خطاب میں انسداد بدعنوانی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے اس امر پر ذور دیا کہ نوجوان انسداد بدعنوانی کی تحریک میں رہنما کا کردار ادا کریں گے۔

اس دوران چیئرمین نیب نے کہا کہ بدعنوانی کسی بھی شکل میں پائیدار ترقی اور معاشی خوشحالی میں سب سے بڑی رکاوٹ رھی ہے۔ بدعنوانی کے حکومتوں اور  شہریوں کی زندگی پر دور رس اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نوجوان ہمارا مستقبل ہیں، انہیں انسداد بدعنوانی کے عمل میں شریک کرنے کے لیے جامعہ منصوبہ تیار کیا گیا ہے۔ نیب پاکستان کے مقتدر ادارہ کے طور پر بدعنوانی کی روک تھام اور قومی وسائل کو بچانے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔

’بدعنوانی کے خلاف جنگ ایک مسلسل عمل ہے، ہماری کامیابی کا انحصار عوام کی اجتماعی سوچ پر منحصر ہے۔ بدعنونی کے خلاف جنگ میں نوجوان اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔ قومی احتساب بیورو نے اپنے قیام سے اب تک بلاواسطہ اور بلواسطہ 6.1کھرب روپے کی برآمدگی کی ہے، بدعنوانی کے خلاف اقدامات و اصلاحات کے نتیجے میں سال رواں میں نمایاں کامیابیاں حاصل ہوئی ہیں‘۔

انہوں نے کہا کہ رواں برس میں 3800ارب روپے یعنی 13.57ارب امریکی ڈالر  کی برآمدگی کی گئی ہے جوکہ ایک سال میں سب سے بڑی برآمدگی ہے۔ ہزاروں کی تعداد میں متاثرہ افراد کو ان کی لوٹی ہوئی رقوم واپس دلائی گئی ہیں۔ رواں سال نیب کراچی، نیب سکھر اور نیب کے پی کی کارکردگی متاثرکن رہی۔

یہ بھی پڑھیں: بشریٰ بی بی کی گرفتاری کے لیے پشاور میں موجود نیب ٹیم کا خیبرپختونخوا حکومت سے رابطہ

ترجمان کے مطابق کراچی  اور سکھر ریجن نے 1.8ملین ایکٹر رقبے پر جنگلات کی اراضی بلواسطہ بازیاب کرکے ترتیب وار 2.4 کھرب روپے اور 1.1کھرب روپے  بچائے۔ نیب خیبر پختونخوا نے ایک لاکھ 95ہزار ملین روپیے کی بلواسطہ وصولیاں کی ہیں۔ اعلیٰ کارکردگی پر نیب کے 3ڈائریکٹر جنرلز کی صدارتی ایوارڈ کے لیے سفارش کی ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ سیمینار میں بہترین کارکردگی کے حامل نیب افسران کو ایوارڈ دیے گئے۔ایوارڈ حاصل کرنے والوں میں  نیب کراچی سے راشد بدر، مرزا علیم بیگ، نیب کے پی سے رفیع جان، نیب سکھر سے خطاب گل، نیب لاھور سے راشد بدر، نیب راولپنڈی سے محسن ہارون، میاں عمر ندیم اور عمیر احمد شامل ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp