کے پی ہاؤس پر چھاپہ، آئی جی اسلام آباد سمیت 600 پولیس اہلکاروں کے خلاف مقدمے کی استدعا

پیر 9 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

خیبر پختونخوا کابینہ کے فیصلے کے تحت آئی جی اسلام آباد سمیت 600 پولیس اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کرنے کے لیے درخواست پشاور کے تھانہ شرقی میں جمع کر دی گئی ہے۔

کے پی پولیس ذرائع کے مطابق درخواست محکمہ انتظامیہ خیبر پختونخوا کے اسٹیٹ آفیسر نے تھانہ شرقی کے ایس ایچ او کے پاس جمع کرائی ہے جب کہ اسٹیٹ آفیسر نے درخواست جمع ہونے کی رسیونگ بھی لی ہے۔

مزید پڑھیں: کے پی ہاؤس حملے کے ذمہ داران پر آرٹیکل 6 لاگو ہوتا ہے، اسد قیصر

درخواست میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد میں کے پی ہاؤس کی املاک کو نقصان پہنچایا گیا، اس لیے آئی جی اسلام آباد سمیت 600 پولیس اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے، کیونکہ کے پی ہاؤس خیبر پختونخوا حکومت کی ملکیت ہے۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ آئی جی اسلام آباد کی سربراہی میں پولیس نے 5 اکتوبر 2024 کو کے پی ہاؤس پر چھاپا مارا تھا۔ اس دوران کے پی ہاؤس میں توڑ پھوڑ کی گئی اور کئی افراد زخمی بھی ہوئے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp