انسداد دہشتگردی عدالت نے لیاری گینگ کے سرغنہ عزیر بلوچ کے بھائی زبیر بلوچ کو عدالتی تحویل میں جیل بھیجنے کا حکم دے دیا ہے۔
انسداد دہشتگردی منتظم عدالت کراچی میں لیاری گینگ کے سرغنہ عزیر بلوچ کے بھائی زبیر بلوچ کے خلاف دھماکہ خیز مواد اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے کیس کی سماعت ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں : میں کلمہ پڑھ کر اور اللہ تعالیٰ کو حاضر و ناظر جان کر کہتا ہوں میں نے قتل نہیں کیا، عزیر بلوچ
پولیس حکام کی جانب سے جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر زبیر بلوچ کو عدالت میں پیش کیا گیا، تفتیشی افسر کی جانب سے عذیر بلوچ کے بھائی زبیر بلوچ کو جسمانی ریمانڈ پر دینے کی استدعا کی گئی۔
پولیس نے عدالت میں مؤقف اپنایا کہ ملزم زبیر بلوچ کے خلاف دھماکہ مواد اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے کا الزام ہے، ملزم کی نشاندہی پر ایک گودام سے ہینڈ گرنیڈ اور کلاشنکوف برآمد ہوئی ہے، ملزم کے خلاف چاکیواڑہ تھانے میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : لیاری گینگ وار کا مرکزی کردار عزیربلوچ 39ویں کیس میں بھی بری
ملزم زبیر بلوچ کے وکیل حیدر فاروق جتوئی ایڈووکیٹ نے عدالت میں مؤقف اپنایا کہ زبیر بلوچ پر لگائے گئے الزامات غلط اور بے بنیاد ہیں، زبیر بلوچ کو ضمانت کے بعد جیل سے رہائی کے بعد گھر سے گرفتار کیا گیا ہے۔
عدالت نے تفتیشی افسر سے آئندہ سماعت پر مقدمے کا چالان طلب کرلیا ہے۔