ٹام کروز 23 ارب روپے کمانے والے مہنگے ترین اسٹار

اتوار 15 جنوری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ٹام کروز ہالی ووڈ کے سب سے مہنگے ترین اداکار بن گئے ہیں، فلم ٹاپ گن کے لیے 23 ارب روپے کے قریب معاوضہ حاصل کیا۔ جبکہ دوسرے نمبر پر ول اسمتھ ہیں جنہوں نے 8 ارب روپے معاوضے لیا۔

60 سالہ ٹام کروز جو نہ صرف ٹاپ گن سیکوئل کے اسٹار ہیں بلکہ اس کے پروڈیوسر بھی ہیں، جس کے تحت انہوں نے اداکاری کے معاوضے کے ساتھ ساتھ ٹکٹوں کی فروخت ، اسٹریمنگ کی آمدنی سے اربوں کا منافع کمایا۔

ٹاپ گن دنیا بھر میں پیراماؤنٹ کی 1 اعشاریہ 2 بلین ڈالرز کمانے والی سب سے بڑی فلم ہے، جبکہ ٹام کروز کی بھی یہ پہلی فلم ہے جس نے اتنا بڑا بزنس کیا۔

ٹاپ گن نے ملکی باکس آفس پر 600 ملین ڈالر کا ہندسہ عبور کرنے والی تاریخ کی 12ویں فلم کا اعزاز بھی حاصل کیا ہے۔

ورائٹی کے اعدادو شمار کے مطابق ہالی ووڈ اسٹار میں سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فہرست میں ول اسمتھ دوسرے نمبر پر ہیں، جنہوں نے 8 ارب روپے کی ڈیل کی۔

ول سمتھ کو جون 2020 میں 35 ملین ڈالر میں ایکشن تھرلر فلم ایمنسیپیشن میں اداکاری کے لیے سائن کیا گیا، تاخیر کا شکار ہونے کے بعد یہ فلم 2023 میں ریلیز کی جائے گی۔

اسمتھ نے آج تک سب سے زیادہ معاوضہ 2012 کے مین ان بلیک 3 کے لیے لیا، جو 100 ملین ڈالر تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسلام آباد: بدھ مت کے تاریخی آثار، شاہ اللہ دتہ غاروں کو عالمی توجہ کا مرکز بنانے کی تیاری

دوسرا ٹیسٹ: پاکستان 387 رنز بنا کر آؤٹ، ویسٹ انڈیز پر 43 رنز کی برتری حاصل کرلی

انتخابات شفاف ہوئے، دھاندلی کے الزامات لگانے والے ثبوت پیش کریں، چیف الیکشن کمشنر آزاد کشمیر

شرمین علی، سنیتا مارشل اور صائمہ قریشی کا بچوں کو خودمختار بنانے پر زور

پاکستانی ڈرامے نیٹ فلکس کا مقابلہ کرسکتے ہیں، فیصل قریشی

ویڈیو

اسلام آباد: بدھ مت کے تاریخی آثار، شاہ اللہ دتہ غاروں کو عالمی توجہ کا مرکز بنانے کی تیاری

محسن نقوی نئے صوبوں کا بیان دینے کے بعد کہاں غائب، نواز شریف نے پارٹی کو بیان دینے سے کیوں منع کیا؟

وی ایکسکلوسیو: محسن نقوی کے بیان سے مسلم لیگ ن کی حکومت کو کوئی خطرہ نہیں، انہوں نے غلط وقت پر غلط بیان دیا، عظمیٰ بخاری

کالم / تجزیہ

پہلا دروازہ

خبردار، نظام اسی مہینے میں ری سیٹ ہوسکتا ہے

جاوید میانداد کی ایک ناقابل فراموش اننگز کا تذکرہ