قلعہ عبداللہ میں بم دھماکے سے 2 افراد جاں بحق

پیر 9 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بلوچستان کے علاقے قلعہ عبداللہ میں بم دھماکے سے 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔

لیویز کے مطابق بلوچستان کے علاقے قلعہ عبداللہ میں میزئی لیویز چوکی کے قریب زوردار بم دھماکہ ہوا، جس کے باعث 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں: قلعہ عبداللہ میں آپریشن: منشیات کے 48 کمپاؤنڈز مسمار، 6 ٹن ایفی ڈرین تلف

ابتدائی تحقیقات کے مطابق بم تخریب کاری کے لیے لے جایا جارہا تھا کہ استعمال سے پہلے ہی پھٹ گیا، واقعہ کے مختلف پہلوؤں پر تحقیقات جاری ہیں۔

دھماکے کے بعد علاقے کو سیکیورٹی فورسز نے گھیرے میں لے کر سخت حفاظتی انتظامات کیے ہیں، دھماکے میں جاں بحق ہونے والے دونوں افراد کی لاشیں انتظامیہ نے اپنی تحویل میں لے لی، شناخت تاحال نہیں ہو سکی۔

یہ بھی پڑھیں: قلعہ عبداللہ : پوست کی کاشت اور منشیات کی اسمگلنگ کیخلاف جرگے کا انعقاد

دھماکے کے بعد عوام میں خوف و ہراس پھیل گیا، انتظامیہ نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر کے مزید کارروائی شروع کردی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

تاجر رہنما عامر اعوان کے قتل میں منصور خان گینگ ملوث، افغان باشندے بھی شامل تھے، طلال چوہدری

بنگلہ دیش: ایک لاکھ 92 ہزار ٹن سے زائد ایندھن، ذخیرہ اندوزی کے خلاف کریک ڈاؤن

اسرائیل میں فلسطینیوں کے خلاف سزائے موت کا نیا قانون، عالمی سطح پر شدید ردعمل

یورپ کا اپنا پیمنٹ ماڈل ہونا چاہیے، فرانسیسی صدر میکرون

بال ٹیمپرنگ کیس، پی سی بی نے فخر زمان پر 2 میچوں کی پابندی عائد کردی

ویڈیو

گلگت بلتستان کے گاؤں سے وطن سے محبت اور آزادی کی قدر کا پیغام

پاکستان میں مہنگے فیول نے کیب ڈرائیورز اور مسافروں کو بھی مشکل میں ڈال دیا

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار بیجنگ پہنچ گئے، ایران پر بات کریں گے: چین

کالم / تجزیہ

پاکستان کا فیصلہ کیا ہوگا؟

ہم بہت خوش نصیب ہیں، ہم بہت بدنصیب ہیں

ایک حادثہ جس نے میڈیا کی بلوغت کا ثبوت دیا