قلعہ عبداللہ میں آپریشن: منشیات کے 48 کمپاؤنڈز مسمار، 6 ٹن ایفی ڈرین تلف

اتوار 10 ستمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاک فوج سمیت قانون نافذ کرنے والے اداروں کے تعاون سے ملکی سطح پر اسمگلروں کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن جاری ہے، اس سلسلہ میں بلوچستان کے ضلع قلعہ عبداللہ میں منشیات کے خلاف تاریخی کامیابی حاصل کرتے ہوئے ایف سی بلوچستان (نارتھ)، اینٹی نارکوٹکس فورس، لیویز سمیت دیگر اداروں کا مشترکہ آپریشن مکمل کرلیا گیا ہے۔

یہ آپریشن 2016 کے بعد انسداد منشیات کی سب سے بڑی کارروائی ہے، جس میں آپریشن کو کامیابی سے مکمل کرنے کے لیے پہلے جرگے کا انعقاد کرکے متعلقہ لوگوں کو وارننگ دی گئی تھی۔

جرگے کے انعقاد کے بعد مشترکہ طور پر بڑے پیمانے پر اسمگلروں کے خلاف آپریشن کا باقاعدہ آغاز ہوا جو 8 سے 10 ستمبر کے درمیان جاری رہا۔

آپریشن کے دوران  منشیات کی پیداوار، منشیات ذخیرہ کرنے والی جگہوں اور قیمتی مشینوں کو تلف کیا جاچکا ہے۔ آپریشن میں اب تک کل 42 اہداف کے خلاف کارروائی کی جاچکی ہے، جس میں منشیات کے خفیہ گودام اور منشیات افزائش کی کئی ایکڑ پر محیط فصلوں کی برآمدگی بھی شامل تھی۔

آپریشن کے دوران 6 ٹن ایفی ڈرین کی تلفی سمیت 48 منشیات کے کمپاؤنڈز کو مسمار کردیا گیا، دوسری جانب 70 ایکڑز منشیات کی فصلیں تلف کی گئی ہیں اسی طرح منشیات کی پیداوار میں کارآمد 28 مشینیں بھی تباہ کی گئی ہیں۔

قلعہ عبداللہ میں اس تین روزہ آپریشن کے دوران کروڑوں مالیت کی منشیات اور اسکی تیاری میں استعمال ہونے والا ممنوعہ کیمیائی مواد بھی ضبط کیا گیا اور بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن میں 11 افراد کو حراست میں بھی لیا گیا ہے۔

آپریشن کے دوران 1100 کلو چرس،  94 کلوگرام ایفیڈرین ، 16.2 کلو گرام آئس اور 1090 لیٹر ایچ سی ایل  بھی برآمد کر لئے گئے۔ اس برآمدشدہ منشیات کی  کُل مالیت 72187950 روپے ہے۔ اس کارروائی میں منشیات کے تمام ٹھکانوں کو تباہ کردیا گیا ہے۔

مقامی لوگوں نے قلعہ عبداللہ اور گلستان میں منشیات کے کارخانوں اور اس غیر قانونی تجارت سے وابستہ سماج دشمن عناصر کے خلاف اس کاروائی کا خیر مقدم کرتے ہوئے سیکیورٹی اداروں کا شکریہ ادا کیا ہے۔ قبائلی رہنما ناصر خان کاکڑ کا کہنا تھا کہ ضلع قلعہ عبداللہ اور گلستان کے لوگوں کی یہ دیرینہ خواہش تھی کہ منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کی جائے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

انسٹاگرام پر 90 منٹ تک کی طویل ویڈیوز پوسٹ کرنے کا نیا فیچر متعارف

سی پیک نے معیشتوں کو جوڑا، چین پاکستان انفارمیشن کوریڈور ذہنوں کو جوڑے گا، عطا اللہ تارڑ

سیکیورٹی فورسز کے 67 بڑے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز: داعش کے 50 سے زائد دہشتگرد ہلاک، 100 سے زائد گرفتار

پاکستان کو بدنام کرنے کی نئی سازش پکڑی گئی، طالبان انٹیلی جنس  کا اعترافی بیانات پر مبنی منفی منصوبے پر کام جاری

شاندانہ گلزار کے بیان پر علی امین گنڈاپور کا سخت ردعمل، مبینہ لیکڈ آڈیو سامنے آگئی

ویڈیو

پاکستانی ہر حال میں کشمیریوں کے ساتھ ہیں، شاہراہ دستور پر ارکان پارلیمنٹ اور عوام کا کشمیریوں سے اظہار یکجہتی

5 باہمت بہنوں نے روایتی ذائقوں کو روزگار کا ذریعہ بنا لیا، کوئٹہ کے رامین ریسٹورنٹ کی منفرد کہانی

چار دیواری نہ سیکیورٹی، پنو عاقل کے 105 سال پرانے تھانے میں قانون کے محافظ کیسے کام کرتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

27 اکتوبر، یوم سیاہ: بین الاقوامی قانون کیا کہتا ہے؟

تحریک انصاف : رُل تے گئے آں پر چس بڑی آئی اے

درختوں پر جھولے اچھے لگتے ہیں، لاشیں نہیں