حکومت کا بیرون ملک سے کمرشل مقدارمیں اشیا ساتھ لانے پرمکمل پابندی عائد کرنے کا فیصلہ

منگل 10 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

حکومت پاکستان کے ریونیوڈویژن نے بیرون ملک سے کمرشل مقدارمیں اشیا ساتھ لانے پرمکمل پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے لیے اسکیم میں ترمیم سے متعلق نوٹیفیکشن بھی جاری کر دیا گیاہے۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستانیوں کے لیے خوشخبری: پی آئی اے کی یورپ کے لیے پروازوں پر عائد پابندی ختم

پیر کو حکومت پاکستان ریونیو ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں فیڈرل بورڈ آف (ایف بی آر) نے بیگیج اسکیم میں ترمیم سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کیا ہے جس کے مطابق بیرون ملک سے ذاتی استعمال کے لیے ایک موبائل فون لانے کی اجازت ہوگی۔

ترمیم کے تحت1200 ڈالرسے زیادہ مالیت کی اشیا کمرشل تجارت کے طورپرتصورکی جائیں گی، ترمیم کے تحت ایک موبائل فون کے سوا تمام موبائل فون ضبط کر لیےجائیں گے۔

مزید پڑھیں:پی آئی اے کے یورپی سفر کا دوبارہ آغاز 10 جنوری کو پیرس روانگی سے ہوگا

نوٹیفکیشن کے مطابق مجوزہ ترمیم کے تحت باہر سے لائی جانے والی اضافی اشیا ڈیوٹی، ٹیکس، جرمانے کے باوجود کلیئرنہیں ہوں گی۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ بیگج رولز 2006 میں مزید ترامیم سے متعلق مسودہ جاری کردیا گیا ہے، قوانین میں ترامیم سے متعلق7 روزمیں سفارشات دی جا سکتی ہیں، مقررہ معیاد کے بعد موصول ہونے والی تجاویزاورآرا قابل قبول نہیں ہوں گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کراچی: فائیو اسٹار ہوٹل کو 28 سال قبل چوری شدہ گاڑی پر ای چالان موصول

جی ڈی پی 3 فیصد بڑھتی ہے مگر سیلاب 9 فیصد نقصان کرتا ہے، سیاست اس پر ہونی چاہیے، مصدق ملک

ایم کیو ایم کی خاتون رکن کہکشاں خان کو امریکا میں 8 سال قید کی سزا، جرم کیا تھا؟

شیخ حسینہ کی سزائے موت کے فیصلے پر کوئی بدامنی نہیں ہوئی، بنگلہ دیشی مشیر داخلہ کا دعویٰ

سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ، فی تولہ قیمت کتنی ہو گئی؟

ویڈیو

مردوں کےعالمی دن پر خواتین کیا سوچتی ہیں، کیا کہتی ہیں؟

کوئٹہ کے مقبول ترین روایتی کلچوں کا سفر تندور کی دھیمی آنچ سے دلوں تک

27ویں ترمیم نے چیخیں نکلوا دیں، فیض حمید کیس میں بڑا کھڑاک

کالم / تجزیہ

پاک افغان تناؤ، جے شنکر کے بیان سے امید باندھیں؟

تحریک انصاف کو نارمل زندگی کی طرف کیسے لایا جائے؟

فواد چوہدری کی سیز فائر مہم اور اڈیالہ جیل کا بھڑکتا الاؤ