اسلام آباد کے 2 ریسٹورنٹ سیل، وجہ کیا بنی؟

منگل 10 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 2 مشہور ریسٹورنٹس کو سیل کردیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق، ریجنل ٹیکس آفس اسلام آباد نے دونوں ریسٹورنٹس کو شہریوں کی جانب سے شکایات موصول ہونے پر سیل کیا۔ شہریوں نے دونوں ریسٹورنٹس کی جانب سے جعلی رسیدیں جاری کیے جانے پر شکایات درج کرائی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد میں جعلی رسیدیں جاری کرنے پر 2 ر یسٹورنٹس سیل

ایف بی آر کے مطابق، شہریوں کی جانب سے شکایات موصول ہونے کے بعد ڈپٹی کمشنر کی سربراہی میں آر ٹی او اسلام آباد کی ایک ٹیم نے ریسٹورنٹس کی مرکزی اور ذیلی برانچز پر چھاپے مارکر انہیں سیل کردیا جبکہ دونوں ریسٹورنٹس پر مجموعی طور پر 10 لاکھ روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا۔

ایف بی آر نے کہا ہے کہ یہ اقدام حکومت کی جانب سے ریٹیلرز اور ریسٹورنٹس کو پی او ایس انوائسنگ سسٹم کے ذریعے ٹیکس نیٹ میں لانے کی کوششوں کا حصہ ہے اور ایف بی آر جعلی رسیدیں جاری کرنے کے غیرقانونی اقدامات کے خلاف پرعزم ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ کا مونال سمیت نیشنل پارک میں قائم تمام ریسٹورنٹس بند کرنے کا حکم

واضح رہے کہ آر ٹی او اسلام آباد نے گزشتہ ماہ بھی وفاقی دارالحکومت میں 5 مشہور ریسٹورنٹس کو جعلی رسیدیں جاری کرنے پر سیل کردیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ریٹائرمنٹ کے بعد لیونل میسی کیا کرنا پسند کریں گے؟ فٹبالر نے خود بتادیا

پی ٹی آئی کا 8 فروری کو کوئی شو نہیں ہوگا، یہ پہیہ جام ہڑتال کی صلاحیت نہیں رکھتے، رانا ثنااللہ

پنجاب میں دھند کا راج برقرار، مختلف موٹرویز بند

امریکا کے بغیر روس اور چین کو نیٹو کا کوئی خوف نہیں، ڈونلڈ ٹرمپ

شفیع جان کا ٹی ٹی پی کو دہشتگرد تنظیم قرار دینے سے گریز، سلمان اکرم راجا نے مؤقف رد کردیا

ویڈیو

خیبرپختونخوا میں گورنر راج، کیا سہیل آفریدی کی چھٹی کا فیصلہ ہوگیا؟

تبدیلی ایک دو روز کے دھرنے سے نہیں آتی، ہر گلی محلے میں عوام کو متحرک کریں گے، سلمان اکرم راجا

کراچی میں منفرد  ڈاگ شو کا انعقاد

کالم / تجزیہ

امریکا تیل نہیں ایران اور چین کے پیچھے وینزویلا پہنچا

وینزویلا کی’فتح‘ کے بعد، دنیا کا نقشہ کیا بنے گا؟

منو بھائی کیوں یاد آئے؟