اسلام آباد میں جعلی رسیدیں جاری کرنے پر 2 ر یسٹورنٹس سیل

اتوار 27 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ایف بی آر نے ٹیئر1 ریٹیلرز/ریسٹورنٹس کو ٹیکس نیٹ میں لانے کے لیے پوائنٹ آف سیل (POS) انوائسنگ سسٹم کے ذریعے شامل کرنے کی مہم کا آغاز کردیا۔ اور  پوائنٹ آف سیل  ٹریکنگ سافٹ ویئر کے ذریعے جعلی رسیدوں کی تصدیق کے بعد اسلام آباد میں 2 ریسٹورنٹس کو سیل کر کے  پانچ، پانچ لاکھ روپے جرمانہ عائد کردیا۔

واضح رہے کہ ایف بی آر  25 اکتوبر سے پوائنٹ آف سیل انعامی سکیم شروع کرچکا ہے۔ سکیم کے تحت ٹیکس آسان ایپ کے ذریعے جعلی رسیدوں کے بارے میں ایف بی آر کو مطلع  کرنے والے شہری/ صارفین کو  نقد انعامات دیئے جائیں گے۔ جعلی رسیدوں کی تصدیق کے بعد ایف بی آرجیتنے والے صارفین کے بینک اکاؤنٹس میں نقد انعامات براہ راست منتقل کرے گا۔

پہلے مرحلہ میں یہ سکیم اسلام آباد میں ٹیئر 1  کے ریسٹورنٹس  اور اس کے ٹییر I ریٹیلرز کے لئے متعارف کرائی گئی ہے۔

پی او ایس پرائز سکیم کو  اگلے ماہ سے پورے ملک تک توسیع دی جائے گی۔

جن ٹیئر 1 ریٹیلرز/ریسٹورنٹس کے خلاف رپورٹ کی جائے گی انہیں جعلی رسیدیں جاری کرنے پر سیل کر دیا جائے گا۔ یہ اہم قدم جعلی رسیدوں کے رجحان کو روکنے کے لیے اٹھایا گیا ہے تاکہ واجب الادا ٹیکس قومی خزانہ میں جمع ہو سکیں۔

 ایف بی آر حکام کا کہنا ہے کہ وہ ٹیکس قوانین کے موثرنفاذ کے ذریعے ٹیکس کمپلائنس کو یقینی بنانے کے لیے پر عزم ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

فاطمہ ثنا کی عالمی کرکٹ میں دھوم، کینیڈا سپر 60 کی فرنچائز سے معاہدہ

ماہرین آثارِ قدیمہ کا موئن جو دڑو میں نئی تحقیق اور شہر کی فصیل کی نقل تعمیر کرنے کا مطالبہ

ورلڈ کپ کے اہم معرکے سے قبل قومی ہاکی ٹیم کی قیادت میں بڑی تبدیلی، عماد شکیل بٹ کو کپتانی سے ہٹا دیا گیا

بی جے پی رہنما کی بیٹی نے بھارتی نوجوانوں کے احتجاج کی حمایت کی وجہ بتا دی

دوران سفر متلی کی شکایت: ازالے کے لیے آئی فون کی ایک خفیہ سیٹنگ استعمال کرکے دیکھیں

ویڈیو

جسٹن گریوز نے ٹیسٹ کرکٹ میں منفرد عالمی ریکارڈ قائم کرلیا، ’سہولت کار‘ پاکستان ٹیم

پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن پھر آمنے سامنے، آخر اس لڑائی کی وجہ کیا ہے؟

اسحاق ڈار اور کویتی وزیر خارجہ کے درمیان اہم ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال

کالم / تجزیہ

ایک اور میچ، ایک اور شکست، اب تو عادت سی ہے ہم کو!

اے ٹی ایم مشین 

28 جولائی 2010: وہ دن جب میرے قدموں تلے زمین نکل گئی