اینکر پرسن وسیم بادامی اور اداکارہ ماہرہ خان آرٹس کونسل کراچی میں 17ویں عالمی اردو کانفرنس میں ایک ساتھ بیٹھے، اس تقریب میں بہت سے مشہور ستاروں اور مشہور شخصیات نے شرکت کی، جنہوں نے اردو زبان اور پاکستانی ثقافت کی حمایت کی۔
یہ بھی پڑھیں: ماہرہ خان نے کیوں کہا کہ ’میں ماہرہ خان نہیں ہوں‘ ؟
ماہرہ خان ایک ایسی اسٹار اداکارہ ہیں جو ہمیشہ اس طرح کی تقریبات میں شرکت کرتی ہیں اور پاکستان ثقافت کو اجاگر کرنے میں اپنا کردار ادا کرتی ہیں۔
دوسری جانب اینکر پرسن وسیم بادامی کی بھی بہت بڑی فین فالوونگ ہے اور ان کے کچھ مداحوں نے دیکھا کہ مزکورہ تقریب میں وہ ماہرہ خان کے ساتھ کتنے نرم مزاج ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: برطانوی پارلیمنٹ نے پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کو بڑے اعزاز سے نواز دیا
ایک موقع پر شو میں وسیم بادامی نے ماہرہ خان سے ہاتھ نہیں ملایا اور ان سے ہاتھ ملانے کے بجائے اپنا مائیک استعمال کیا۔
View this post on Instagram
یہ کلپ انسٹاگرام پر وائرل ہورہا ہے کیونکہ وسیم بادامی کے مداحوں کو ان کا انداز پسند آیا ہے، وسیم بادامی کے مداح ان کے طرزعمل کی تعریف کرتے نظر آرہے ہیں۔