برطانوی پارلیمنٹ نے پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کو بڑے اعزاز سے نواز دیا

جمعرات 7 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کو خواتین کو بااختیار بنانے اور ثقافتی سفیر کی حیثیت سے ان کے کام کے اعتراف میں برطانوی پارلیمنٹ کی جانب سے لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔

یہ ایوارڈ ہاؤس آف کامنز میں ایک تقریب میں پیش کیا گیا، جس میں برطانوی پارلیمنٹیرینز اور دیگر معزز مہمانوں کی حمایت حاصل تھی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Maliha Rehman (@maliharehman1)

تقریب کی میزبانی رکن پارلیمنٹ افضل خان نے کی اور اس میں پاکستانی ہائی کمشنر ڈاکٹر سارہ نعیم، لیبر ایشینز سوسائٹی کے چیئرمین عطاحق، وزیر تجارت و سرمایہ کاری شفیق شہزاد اور لیبر ایشینز سوسائٹی کے شریک چیئرمین منیش تیواری سمیت اہم شخصیات نے شرکت کی۔

تقریب میں متعدد عوامی شخصیات نے بھی شرکت کی جو ماہرہ خان کے کام کے لیے وسیع پیمانے پر حمایت کی عکاسی کرتی ہے۔

اداکارہ نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم پر انسٹاگرام اسٹوری کے ذریعے اپنے اعزاز کو اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کیا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by VeryFilmi (@veryfilmi)

ایوارڈ ملنے کے بعد ماہرہ خان اسٹیج پر آئیں اور برطانوی اراکین پارلیمنٹ سے اظہار تشکر کیا اور اپنے کیریئر میں خواتین کو بااختیار بنانے کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔

انہوں نے اپنے خطاب میں بتایا کہ کس طرح یہ ایوارڈ انٹرٹینمنٹ انڈسٹری میں خواتین کے لیے مواقع پیدا کرنے کے لیے ان کی جاری کوششوں کی علامت بنے گا، انہوں نے بتایا کہ ان کوششیں اس بات کو یقینی بنائیں گی کہ آنے والی نسلوں کو ان رکاوٹوں کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا جن کا انہوں نے اپنے کیریئر میں سامنا کیا۔

ماہرہ خان نے اپنے کیریئر اور زندگی کے سفر کو بھی شرکا کے ساتھ شیئر کیا اور بتایا کہ وہ اپنے خاندان کی پہلی خاتون تھیں جنہوں نے اکیلے بیرون ملک سفر کیا۔ انہوں نے سانتا مونیکا کالج اور بعد میں یونیورسٹی آف سدرن کیلیفورنیا (یو ایس سی) میں تعلیم حاصل کی، یہاں انہیں ایک ایسا تجربہ حاصل ہوا، جس سے انہیں اپنی شخصی آزادی کے لیے ہمت و طاقت حاصل کرنے میں مدد ملی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Farid Qureshi (@faridqureshi_uk)

تقریب کے بعد اپنے جذباتی خطاب میں اداکارہ ماہرہ خان نے اپنے والدین، بھائی اور بیٹے سمیت اپنے اہل خانہ کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے اپنے پورے کیریئر کے دوران ان کی غیر متزلزل حمایت کی۔

تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ماہرہ خان نے کہا کہ ایوارڈ ملنا اعزاز اور فخر کی بات ہے۔ انہوں نے اس حقیقت کی طرف بھی توجہ مبذول کرائی کہ ان کے علاوہ پاکستانی شوبز انڈسٹری کے بہت سے دوسرے فنکار بھی اس طرح کے اعزاز کے مستحق ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم