ماہرہ خان نے کیوں کہا کہ ’میں ماہرہ خان نہیں ہوں‘ ؟

اتوار 8 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اداکارہ ماہرہ خان نے کہا ہے کہ وہ جب بھی کراچی اور لاہور کے بازاروں میں برقع پہن کرجاتی ہیں تو لوگ انہیں پھر بھی پہچان لیتے ہیں۔ میں سر سے پاؤں تک برقع میں ہوتی ہوں لیکن پرستار میری آواز پہچان کر کہتے ہیں کہ آپ ماہرہ خان ہیں ناں؟ میں انکار کر دیتی ہوں کہ میں ماہرہ خان نہیں ہوں۔

17ویں عالمی اردو کانفرنس کراچی میں گفتگو کرتے ہوئے ماہرہ خان نے کراچی اور لاہور کے بازاروں میں شاپنگ کرنے کے حوالے سے دلچسپ بات سناتے ہوئے کہا کہ میں اپنی منیجر سے کہتی ہوں کہ تم مجھے لائٹ ہاؤس وغیرہ لے کر نہیں جاتے، وہاں بہت اچھی چیزیں ملتی ہیں، بھلے مجھے برقع پہنا کر ہی لے چلو۔

مزید پڑھیں: اداکارہ ماہرہ خان نے ڈپریشن سے نجات کیسے حاصل کی؟

ماہرہ خان نے مزید کہا کہ مسئلہ یہ ہے کہ ایک 2 بار میں لاہور اور کراچی کے بازاروں میں برقع پہن کر گئی لیکن پرستار مجھے میری آواز سے پہچان لیتے ہیں اور ایسا ہو نہیں سکتا کہ میں خاموش رہوں ورنہ شاپنگ کا مزہ نہیں آئے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

لاہور میں اسکوٹی سوار لڑکی سے ڈکیتی، مریم نواز کا 8 گھنٹوں میں ملزم کی گرفتاری کا حکم

امریکی ناکہ بندی کے باوجود پاکستانی آئل ٹینکر آبنائے ہرمز عبور کر گیا، جلدکراچی پہنچنے کا امکان

سلمان خان کا 12 سال پرانا ٹویٹ دوبارہ وائرل، پریتی زنٹا کا حیران کن ردعمل

ملک بھر میں بجلی مہنگی کرنے کی درخواست، فی یونٹ قیمت میں اضافے کی تجویز

صدر آصف زرداری کا لبنان جنگ بندی کا خیرمقدم، خطے میں پائیدار امن کے لیے مذاکرات پر زور

ویڈیو

ترکیہ میں اہم سفارتی سرگرمیاں: وزیراعظم شہباز شریف اور حاقان فیدان کی ملاقات، امریکا ایران امن معاہدے کی کوششیں تیز

افغانستان میں کامیاب کارروائی کے بعد پاکستان میں 70 فیصد دہشتگرد کارروائیوں میں کمی ہوئی، صحافیوں کی رائے

واسا لاہور عالمی سطح پر نمایاں، ٹاپ 5 واٹر یوٹیلیٹیز میں شارٹ لسٹ

کالم / تجزیہ

امریکا ایران مذاکرات: کیا ہونے جا رہا ہے؟

ہنساتے ببو برال کی اداس کہانی

جب پاکستان ہے تو کیا غم ہے؟