’کوئی شاہد آفریدی کو بتائے وزیراعظم بننے کے لیے ڈگری چاہیے ہوتی ہے‘ سابق کپتان تنقید کی زد میں کیوں؟

بدھ 11 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے سابق ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید کو باضابطہ طور پر چارج شیٹ کرنے پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ آئی ایس پی آر  کی پریس ریلیز کے مطابق لیفٹینٹ جنرل فیض حمید کے خلاف  فرد جرم عائد کر کےفیلڈ جنرل کورٹ مارشل کی باقاعدہ کارروائی کا آغاز کر دیا  گیا ہے۔ اس سے  کارروائی موجودہ قیادت کے خود احتسابی کے بیانیے کو مزید تقویت حاصل ہو گی اور اس تاثر کو زائل کیا جا سکے گا کہ طاقتور احتساب سے بالاترہے۔

شاہد آفریدی کے سیاسی بیان پر صارفین نے انہیں آڑے ہاتھوں لیا، صارفین کے مطابق شاہد آفریدی بھی وزیراعظم بننے کے لیے سیاسی بیانات دے رہےہیں، ایک صارف نے ان کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے لکھا کہ کوئی شاہد آفریدی کو بتائے وزیراعظم بننے کے لیے ڈگری چاہیے ہوتی ہےاور خود احتسابی تب ہو گی جب سابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو بھی ان کے جرائم کی سزاملےگی۔

علی سلمان علوی لکھتے ہیں کہ ٹاؤٹوں کے کلب میں پرانی بھرتی نئی پیکنگ میں پیشِ خدمت ہے۔

محمد عاطف لکھتے ہیں کہ مجھے معلوم نہیں تھا کہ شاہد آفریدی اتنی عمدہ اردو لکھ سکتے ہیں کیونکہ وہ بولنے میں ایسی لغت استعمال نہیں کرتے۔

ایک ایکس صارف نے لکھا کہ میں دعوے سے کہتا ہوں یہ ٹویٹ شاہد آفریدی نے خود نہیں لکھا، انہوں نے شاہد آفریدی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ اپنے پاکستان اور دبئی میں پھیلے کاروبار پر توجہ دیں یہ آپ کا کام نہیں۔

خیال رہے کہ فیلڈ جنرل کورٹ مارشل کا سامنا کرنے والے پاک فوج کے لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید کو باضابطہ طور پر چارج شیٹ کیا گیاہے۔

آئی ایس پی آر اعلامیے کے مطابق چارج شیٹ چارجز میں سیاسی سرگرمیوں میں ملوث ہونا، آفیشل سکریٹ ایکٹ  کی خلاف ورزیاں کرتے ہُوئے ریاست کے تحفظ اور مفاد کو نقصان پہنچانا، اختیارات اور سرکاری وسائل کا غلط استعمال اور افراد کو ناجائز نقصان پہنچانا 9 مئی سے جڑے واقعات بھی شامل تفتیش ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp