جویریہ سعود نے مفت انٹرویوز دینے سے انکار کیوں کیا؟

بدھ 11 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان شوبز انڈسٹری کی مقبول اداکارہ اور ٹی وی میزبان جویریہ سعود کا کہنا ہے کہ وہ معاوضہ لے کر انٹرویو دینا پسند کریں گی۔

حال ہی میں فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ لوگ ان سے پوڈ کاسٹ اور انٹرویوز دینے کے بارے میں پوچھتے ہیں تو ان کے لیے یہی جواب ہے کہ وہ مفت انٹرویوز دینے کے بجائے اپنے خاندان کے ساتھ وقت گزارنے اور اسکرپٹ لکھنے کو ترجیح دیتی ہیں۔

مزید پڑھیں: سعود بالی ووڈ اسٹار ورن دھون سے مشہور اداکار ؟ جویریہ سعود کا انکشاف

ان کا مزید کہنا تھا کہ تمام تخلیق کار اپنے مواد کو مونیٹائز کرتے ہیں، اس لیے وہ انٹرویو دینے کے لیے معاوضہ لینا چاہیں گی اور اسی صورت میں انٹرویوز دیں گی جب انہیں اس کا معاوضہ دیا جائےگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ اپنے یوٹیوب چینل پر مداحوں سے بات کرتی ہیں اور ان کے سوالوں کے جواب دیتی ہیں۔


مداحوں نے جویریہ سعود کے اس فیصلے کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ بہت اچھا فیصلہ ہے لیکن وہ انہیں پوڈ کاسٹ اور انٹرویوز میں دیکھنا چاہتے ہیں۔ جبکہ کئی صارفین کا کہنا تھا کہ وہ ان کے مشہور ڈرامے ’بےبی باجی کی بہوئیں‘ کا سیزن 3 دیکھنا چاہتےہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان اور مالدیپ کے درمیان تجارت، سیاحت و دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے پر زور

چارلی کرک پر متنازع تبصرے پر جمی کیمل شو معطل، ٹرمپ خوش ہوگئے

چارلی کرک کو قتل کرنے کا دعویٰ کرنے والا بیان سے مکر گیا، حقیقت بیان کردی

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا شگفتہ انٹرویو

سلمان خان اداکار سونو سود سے کیوں جلتے تھے؟فلم دبنگ کے ہدایتکار کا حیران کن انکشاف

ویڈیو

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا شگفتہ انٹرویو

سعودی عرب اور پاکستان کسی بھی جارح کیخلاف ہمیشہ ایک رہیں گے، سعودی وزیر دفاع خالد بن سلمان

مری پتریاٹہ ٹاپ پر دلکش ٹری ہاؤس سیاحوں کے لیے کھول دیا گیا

کالم / تجزیہ

سعودی پاکستان دفاعی معاہدے کی عالمی میڈیا میں نمایاں کوریج

چارلی کرک کا قتل

عمران خان شیخ مجیب کے آزار سے ہوشیار رہیں