عدم برداشت اور انتہا پسندی سے ملک کا نقصان ہوا، گورنر خیبرپختونخوا

بدھ 11 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

صوبہ خیبرپختونخوا کے گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ عدم برداشت اور انتہا پسندی سے ملک کا نقصان ہوا ہے، خیبر پختون خوا ایک دفعہ پھر دہشت گردی کی لپیٹ میں ہے، کسی بھی جگہ جاتے ہیں تو صوبے میں دہشت گردی کا پوچھا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی کا گورنر فیصل کریم کنڈی کی اے پی سی میں شرکت نہ کرنے کا اعلان

وہ پشاور میں بین المذاہب ہم آہنگی کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔

گورنر کے پی نے اپنے خطاب میں کہا کہ امید ہے کہ ملک کی سلامتی کے لیے تمام مذاہب ساتھ مل کر کام کریں گے، رنگ، نسل و زبان سے کسی کو برتری حاصل نہیں۔

یہ بھی پڑھیں:علی امین گنڈاپور نے گورنر فیصل کریم کنڈی سے چانسلر کے اختیارات چھین لیے

فیصل کریم کنڈی کے مطابق وفاقی وزیر مذہبی امور کو اقلیتی برادری کے مسائل سے آگاہ کیا، انہوں نے مسائل کے حل کی یقین دہانی کرائی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ گورنر ہاؤس میں بھی امن کے لیے آل پارٹیز کانفرنس کا انعقاد کیا، کے پی میں امن ہونا چاہیے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp