پی ٹی آئی کا گورنر فیصل کریم کنڈی کی اے پی سی میں شرکت نہ کرنے کا اعلان

بدھ 4 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کی جانب سے بلائی گئی کل آل پارٹیز کانفرنس میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے شرکت نہ کرنے کا اعلان  کردیا۔

پی ٹی آئی کی طرف سے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ مظلوم، نہتے اور پرامن شہریوں کے قتلِ عام میں خاموش سہولتکاری کرنے اور سیاسی اجرت کے عوض قاتلوں کی ہمنوائی کے پیشِ نظر فیصلہ کیا گیا۔

 پی ٹی آئی کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ پیپلزپارٹی پی ٹی آئی پر پابندی کے مذموم حکومتی ایجنڈے کی سرگرم پشت پناہ ہے، پیپلزپارٹی کا خیبرپختونخوا میں کوئی مینڈیٹ نہیں۔

 بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ صوبے کے عوام کے ایشوز کے حل پر پختونخوا حکومت سنجیدہ ہے،  گورنر کسی معاملے پر سنجیدہ ان پٹ صوبائی حکومت کو بھجوائیں گے تو صوبائی حکومت ضرور اسے زیرِ غور لائے گی۔

واضح رہے کہ گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کی جانب سے بلائی گئی کل آل پارٹیز کانفرنس کل  گورنر ہاؤس پشاور میں منعقد ہورہی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp