چیمپیئنز ٹرافی: بھارت فیوژن فارمولے کے مطابق کھیلنے پر رضامند، بھارتی میڈیا

بدھ 11 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارت نے آئندہ برس ہونے والی انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) چیمیئنز ٹرافی کے لیے فیوژن فارمولہ کے تحت کھیلنے پر رضامندی کا اظہار کیا ہے۔

اس حوالے سے بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ انڈین کرکٹ بورڈ نے چیمپئنز ٹرافی فیوژن فارمولے پر کھیلنے کے لیے تیار ہوگیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کیا پاکستان چیمپیئنز ٹرافی کی میزبانی کرےگا؟ آئی سی سی کے آفیشل پرومو نے نئی بحث کو جنم دیدیا

بھارتی میڈیا کے مطابق، فیوژن فارمولہ کے تحت چیمپیئنز ٹرافی کے میچز پاکستان اور دبئی میں کھیلے جائیں گے، انڈیا کے تمام میچز دبئی میں ہوں گے۔

فیوژن فارمولے کے تحت طے پائے گئے معاہدہ 2027 تک آئی سی سی کے ہونے والے تمام ایونٹس بشمول ویمن ون ڈے ورلڈ کپ اور مینز ٹی20 ورلڈ کپ کے لیے مؤثر ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: چیمپیئنز ٹرافی 2025: بھارت نے پاکستانی فارمولے پر گھٹنے ٹیک دیے؟

واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے انٹرنیشل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) چیمپیئنز ٹرافی 2025 کی میزبانی کے مسئلے کو حل کرنے کے لیے نیا ’پارٹنرشپ یا فیوژن فارمولا‘ تجویز کیا ہے۔

واضح رہے کہ چیمپیئنز ٹرافی کا ایونٹ آئندہ برس پاکستان میں شیڈول ہے، تاہم بھارت نے سیکیورٹی کو بہانہ بنا کر اپنی ٹیم پاکستان بھیجنے سے انکار کردیا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کا مؤقف ہے کہ اگر بھارت پاکستان آکر نہیں کھیلتا تو پاکستان بھی آئندہ ان کے ساتھ کوئی ٹورنامنٹ نہیں کھیلے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp