فیض حمید کے خلاف چارج شیٹ، سپریم کورٹ بار کا خیر مقدم

بدھ 11 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نے لیفٹیننٹ جنرل(ر) فیض حمید کو چارج شیٹ کیے جانے کے عمل کا خیر مقدم کیا ہے۔

سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر میاں رؤف عطا نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ فیض حمید کے مواخذے کا خیرمقدم کرتی ہے، یہ ادارہ جاتی خود شناسی کی طرف ایک اہم قدم ہے۔

یہ بھی پڑھیں:فیض حمید پی ٹی آئی کے کتنے رہنماؤں سے رابطے میں تھے؟

میاں رؤف عطا کا کہنا ہے کہ فیض حمید کا کورٹ مارشل ظاہر کرتا ہے کہ مقدس گائے کے تصور کو اب ختم کر دیا گیا ہے، اختیارات کا غلط استعمال کرنے والے تمام افراد کا احتساب کیا جائے۔

ان کا کہنا ہے کہ ان افراد نے اپنے اقدامات سے سرکاری خزانے پر بھی اضافی بوجھ ڈالا ہے، ایسے افراد نے اداروں کی ساکھ کو داغدار کیا، ادارے اور عوام کے درمیان دوری پیدا کی، ان افراد نے نہ صرف اپنے ادارے کے قوانین بلکہ اپنے آئینی مینڈیٹ سے بھی تجاوز کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: فیض حمید پر چارج شیٹ کے بعد پی ٹی آئی کیا سوچ رہی ہے؟

انہوں نے کہا کہ تمام اداروں  کے لیے ضروری ہے کہ وہ آئینی حدود میں کام کریں،ان افراد کے خلاف کارروائی کا آغاز اداروں پر عوام کا اعتماد بحال کرنے کی جانب ایک مثبت قدم ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ بار جمہوری اقدار، آئین پرستی، سویلین اور ادارہ جاتی فریم ورک کی بالادستی کی حمایت جاری رکھے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ٹی 20 ورلڈ کپ: آئی سی سی بنگلہ دیش کے میچز بھارت سے باہر منتقل کرنے پر غور کرنے لگی

وینزویلا کی صورتحال پر نظر، پاکستانی شہریوں کی حفاظت کے لیے اقدامات جاری ہیں، دفتر خارجہ

معروف پاکستانی ٹی وی اداکار آغا شیراز کو دل کا دورہ، حالت اب کیسی ہے؟

لکی مروت میں پولیس کا کامیاب آپریشن، 3 انتہائی مطلوب دہشتگرد ہلاک

سام سنگ گلیکسی واچ اب ڈیمنشیا کی ابتدائی علامات کی نشاندہی کرے گی

ویڈیو

کراچی میں میرا تھن ریس کا انعقاد، عوام کی بھرپور شرکت

آنکھوں کے بغیر پڑھنے کا ہنر: بریل سسٹم کیسے نابینا افراد کو سکھاتا ہے؟

لیاری کی تنگ گلیوں سے جدید ٹیکنالوجی کی دنیا تک، فلم اور حقیقت میں واضح فرق

کالم / تجزیہ

جنریشن زی سوال ہی تو نہیں اٹھاتی

100 ارب سپر کمپیوٹرز کے برابر انسانی ذہن کے ارتقا، استعمال اور مغالطوں کا احوال

دوسرا دن