کراچی چڑیا گھر کی’نور جہاں‘ کنکریٹ کے خشک تالاب میں گر گئی، حالت تشویشناک

جمعہ 14 اپریل 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کراچی چڑیا گھر میں موجود پہلے سے بیمار ہتھنی ’نور جہاں‘ کنکریٹ سے بنے خشک تالاب میں گر گئی، چڑیا گھر حکام کے مطابق ہتھنی کو کرین کے ذریعے نکالا گیا ہے لیکن اس کی حالت تشویشناک ہے۔ ہتھنی نور جہاں کو پچھلی ٹانگوں میں درد کے باعث اٹھنے میں مشکلات ہیں۔

چڑیا گھر کی انتظامیہ کا دعویٰ ہے کہ غیرملکی ماہرین کی ٹیم ہتھنی کے علاج کے لیے چڑیا گھر میں موجود ہے، ہتھنی کا چڑیا گھر کے اندر ہی بہترین علاج جا ری ہے۔

دوسری جانب جانوروں کے حقوق کے لیے کام کرنے والی ایک نجی تنظیم نے سماجی رابطہ کی ویب سائٹ پر ہتھنی کی تالاب میں گرنے کے بعد کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ہتھنی نور جہاں کنکریٹ کے خشک تالاب میں گر گئی ہے، چڑیا گھر انتظامیہ کے پاس اسے اٹھانے کا سامان نہیں ہے، وہ بری طرح زخمی اور بے جان ہے۔ انتظامیہ اور سندھ حکومت بین الاقوامی تنظیم برائے حیوانات کے قوانین پر عمل درآمد نہیں کر رہی جس کی وجہ سے وہ قبل از وقت موت کا شکار ہو رہی ہے۔

 

واضح رہے کہ ہتھنی نور جہاں پہلے بھی جسم کے مختلف اعضا میں سوجن کا شکار تھی اور کراچی چڑیا گھر میں ہی اس کا علاج جاری تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp