معروف بھارتی ٹی وی اداکارہ کا بیٹا مردہ حالت میں کھیت سے برآمد، 2 دوست گرفتار

بدھ 11 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارتی ریاست اتر پردیش کے شہر بریلی کے علاقے عزت نگر میں پولیس نے معروف بھارتی ٹی وی اداکارہ سپنا سنگھ کے 14 سالہ بیٹے ساگر گنگوار کی لاش کھیت سے برآمد کی ہے، منشیات کے استعمال کے اعتراف کے بعد پولیس نے اس کے 2 دوستوں کو گرفتار کرلیا۔

واقعے کے بعد سپنا سنگھ نے بریلی میں احتجاج کیا اور ان کے احتجاج کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔ پولیس کی جانب سے فوری کارروائی کی یقین دہانی کے بعد انہوں نے احتجاج ختم کردیا۔

پولیس نے ساگر کے 2 دوستوں انوج اور سنی کو اس معاملے میں ملوث ہونے کے الزام میں گرفتار کر لیا ہے۔

پوسٹ مارٹم رپورٹ میں موت کی اصل وجہ کی تصدیق نہیں کی گئی ہے لیکن زہر یا منشیات کی زیادہ مقدار کے استعمال کی نشاندہی کی گئی ہے۔ پوچھ تاچھ کے دوران انوج اور سنی نے ساگر کے ساتھ شراب اور منشیات پینے کا اعتراف کیا۔

اس کے دوست نے بتایا کہ جب ساگر بے ہوش ہو گیا، تو وہ اسے گھسیٹ کر ایک کھیت میں لے گئے اور نتائج کے خوف سے اسے وہیں چھوڑ دیا۔

ساگر گنگوار آٹھویں کلاس کے طالبعلم تھے اور بریلی کی آنند وہار کالونی میں اپنے چچا اوم پرکاش کے ساتھ رہتے تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات، عاصمہ جہانگیر گروپ کے ہارون رشید کامیاب

موسم سرما کی پہلی بارش، محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی

راولپنڈی ٹیسٹ: پاکستان کی ٹیم جنوبی افریقہ کیخلاف 333 رنز بناکر آؤٹ

کیا فلسطین سے اظہارِ یکجہتی رضوان کی برطرفی کی وجہ بنی؟

بھارت میں دیوالی کی آتش بازی کے باعث لاہور اور قصور میں شدید اسموگ، پنجاب حکومت متحرک

ویڈیو

آنکھوں میں اندھیرا مگر خواب روشن: حسن ابدال کی اسرا نور کی کہانی

کیا نواز شریف نے اپنا کردار محدود کرلیا؟

شہباز حکومت اور جی ایچ کیو میں بہترین کوآرڈینیشن ہے، ون پیج چلتا رہے گا، انوار الحق کاکڑ

کالم / تجزیہ

ہم ’یونیورس 25‘ میں رہ رہے ہیں؟

پاک افغان امن معاہدہ کتنا دیرپا ہے؟

انسانیت کے خلاف جنگ