شام، بشارالاسد کے والد حافظ الاسد کا مقبرہ جلا دیا گیا

بدھ 11 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

شام کے معزول صدر بشار الاسد کے والد حافظ الاسد کے مقبرے کو نذرِ آتش کردیا گیا۔

خبر ایجنسی اے ایف پی نے بشارالاسد کے والد حافظ الاسد کے مزار کو آگ لگنے کے واقعے کی ویڈیو حاصل کی ہے، ویڈیو میں فوجی وردیوں میں ملبوس جنگجوؤں اور نوجوانوں کو دیکھا جاسکتا ہے، جو مزار کو جلتا دیکھ رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: روس نے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر بشارالاسد اور ان کے خاندان کو پناہ دے دی

اے ایف پی کے مطابق شام میں انسانی حقوق کے مبصر گروپ سیرین آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس نے بتایا کہ اپوزیشن نے الاسد کے علوی فرقے کے علاقے صوبہ لاذقیہ میں واقع اس مقبرے کو آگ لگائی ۔

 اے ایف پی کی فوٹیج میں دکھایا گیا کہ مقبرے کے کچھ حصے آگ کی لپیٹ میں آکر تباہ ہوچکے ہیں۔

یہ وسیع و عریض مزار ایک پہاڑی پر بنایا گیا ہے، اس کی تعمیر میں پیچیدہ ڈیزائن اور متعدد محرابیں شامل ہیں، جبکہ اس کے بیرونی حصے پر پتھر پر نقش و نگار کندہ ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: شام میں موجود پاکستانیوں کی واپسی کے لیے فوری اقدامات ناگزیر ہیں، وزیر اعظم

یہ مزار الاسد خاندان کے دیگر افراد کی قبروں کو بھی اپنے اندر سموئے ہوئے ہے۔ اس میں بشارالاسد کے بھائی باسل الاسد کی قبر بھی ہے، جو 1994 میں ایک سڑک حادثے میں جاں بحق ہو گئے تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

برطانوی پاکستانی نے گاڑی پر لندن سے لاہور کا سفر محض 5 دنوں میں کیسے مکمل کیا؟

پی ایس ایل 2026 میں 2 نئی ٹیموں کی شمولیت کا امکان، کونسے شہر زیر غور؟

علما کے جائز مسائل حل کیے جائیں گے: محسن نقوی کی مفتی منیب الرحمان سے ملاقات میں اتفاق

پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں، درآمدات میں اضافہ برآمدات پر بھاری

آزاد کشمیر: مسلم لیگ ن کا حکومت سے علیحدگی کا اعلان، اپوزیشن بینچوں پر بیٹھنے کا فیصلہ

ویڈیو

پی ایس ایل 2026 میں 2 نئی ٹیموں کی شمولیت کا امکان، کونسے شہر زیر غور؟

آنکھوں میں اندھیرا مگر خواب روشن: حسن ابدال کی اسرا نور کی کہانی

وطن واپسی کے 2 سال، کیا نواز شریف کی سیاسی زندگی اب جاتی عمرہ تک محدود ہوگئی ہے؟

کالم / تجزیہ

افغانوں کو نہیں، بُرے کو بُرا کہیں

ہم ’یونیورس 25‘ میں رہ رہے ہیں؟

پاک افغان امن معاہدہ کتنا دیرپا ہے؟