فٹبال کے عالمی ادارے فیفا نے باضابطہ طور پر سعودی عرب کو فیفا ورلڈ کپ 2034 کا میزبان ملک نامزد کردیا ہے۔
بدھ کے روز منعقدہ غیر معمولی فیفا کانگریس کے اجلاس میں مراکش، اسپین اور پرتگال کو مشترکہ طور پر فیفا ورلڈ کپ 2030 کی میزبانی دی گئی جبکہ سعودی عرب کو فیفا ورلڈکپ 2034 کی میزبانی کے لیے نامزد کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب کو فیفا ورلڈ کپ 2034 کی میزبانی کے لیے تاریخی درجہ بندی حاصل
اس فیصلے کا اعلان فیفا کے صدر گیانی انفینٹینو نے کیا،2030 اور 2034 ورلڈ کپ میں ہر ایک کی صرف ایک بولی تھی۔
گیانی انفینٹینو نے 2030 ورلڈ کپ کے بارے میں کہا ’ہم فٹ بال کو مزید ممالک میں لارہے ہیں اور ٹیموں کی تعداد نے معیار کو کم نہیں کیا ہے۔ اس نے درحقیقت موقع کو بڑھایا ہے۔‘
2030 کا فیفا ورلڈ کپ مراکش، اسپین اور پرتگال کی تجویز پر 3 براعظموں اور 6 ممالک میں منعقد ہوگا، جس میں یوراگوئے، ارجنٹائن اور پیراگوئے ٹورنامنٹ کی صد سالہ تقریب کے موقع پر جشن کے کھیلوں کی میزبانی کررہے ہیں۔
2022 میں فیفا ورلڈ کپ کے قطر میں انعقاد کے بعد سعودی عرب اس ٹورنامنٹ کی میزبانی کرنے والا مشرق وسطیٰ کا دوسرا ملک بن جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: کیا لیاری کے نوجوان پاکستان کو فیفا ورلڈ کپ جتوا سکتے ہیں؟
یوراگوئے نے پہلا ورلڈ کپ 1930 میں منعقد کیا تھا جبکہ ارجنٹائن اور اسپین نے بھی ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا تھا، پرتگال، پیراگوئے اور مراکش پہلی بار میزبان ہوں گے۔
میچر کہاں کہاں ہوں گے؟
یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ2034 ایڈیشن کسی ایک میزبان ملک میں 48 ٹیموں کا پہلا ٹورنامنٹ ہوگا، میچز سعودی عرب کے پانچ میزبان شہروں ریاض، جدہ، الخبر، ابھا اور نیوم کے 15 اسٹیڈیم میں ہوں گے۔
ریاض کا کنگ سلمان اسٹیڈیم، جس میں 92,000 تماشائیوں کی گنجائش ہے، افتتاحی اور فائنل میچوں کا مقام ہوگا۔
وزیراعظم شہباز شریف کی سعودی عرب کو مبارکباد
فیفا ورلڈ کپ 2034 کی میزبانی ملنے پر وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی عرب کو مبارکباد کے پیغام میں کہا ’میں اپنے بھائی، ہز رائل ہائینس، ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان، اور مملکت سعودی عرب کو 2034 ورلڈ کپ کی میزبانی ملنے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔‘
أُهنئ أخي صاحب السمو الملكي ولي العهد الأمير محمد بن سلمان وللمملكة العربية السعودية على الفوز بحق استضافة كأس العالم ٢٠٣٤م، هذا الإنجاز التاريخي يعكس مكانة المملكة المتصاعدة عالميًا، وريادتها في مجال الرياضة، وتفانيها في تحقيق رؤيتها الطموحة ٢٠٣٠م. نتطلع إلى بطولة استثنائية..
— محمد شهباز شريف (@ShehbazAr) December 11, 2024
وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ یہ تاریخی کامیابی مملکت کے بڑھتے ہوئے عالمی قد اور کھیل کے میدان میں اس کی قیادت کی عکاسی کرتی ہے، ہم ایک غیرمعمولی ٹورنامنٹ کے منتظر ہیں۔
پاکستانی سفارتخانے کی سعودی عرب کو مبارکباد
سعودی عرب میں پاکستانی سفارتخانے نے بھی سعودی عرب کو 2034 ورلڈ کپ کی میزبانی ملنے پر مبارکباد دی ہے۔
🎇🎆🇸🇦 Official Hosts of the 2034 FIFA World Cup 🙌
Congratulations to Saudi Arabia for securing the bid to host the 2034 World Cup! 🎉⚽
A proud moment for the Kingdom and football fans worldwide.
Let the countdown begin! 🏆🔥 #Saudi2034
📸 @arabnews pic.twitter.com/tjcAfY4QGU
— Pakistan Embassy Saudi Arabia (@PakinSaudiArab) December 11, 2024
پاکستانی سفارتخانے نے سوشل میڈیا ایکس پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ یہ سعودی عرب اور دنیا بھر میں فٹبال کے شائقین کے لیے ایک قابل فخر لمحہ ہے، الٹی گنتی شروع ہونے دو۔