بدنیتی پر مبنی سوشل میڈیا مہم چلانے پر اظہر مشوانی و دیگر کو جے آئی ٹی نے طلب کرلیا

جمعرات 12 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسلام آباد پولیس نے سوشل میڈیا پر بندیتی پر مبنی مہم چلانے پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سوشل میڈیا انچارج اظہر مشوانی سمیت دیگر ملزمان کو نوٹسز جاری کردیے ہیں۔

آئی جی اسلام آباد کی جانب سے جاری نوٹسز ملزمان اظہر مشوانی، صبغت اللہ وِرک، محمد ارشد، عطاالرحمان، کومل آفریدی، عروسہ ندیم شاہ اور ایم علی ملک کو جاری کیے گئے۔ نوٹس میں جے آئی ٹی نے ملزمان کو 13 دسمبر (جمعہ) کو طلب کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کی سوشل میڈیا مہم پاکستان میں انتشار، بدامنی اور تفرقہ بازی کو فروغ دے رہی ہے، وزارت داخلہ

واضح رہے کہ ملزمان  نے سوشل میڈیا پر بدنیتی پر مبنی مہم کے ذریعے پاکستان میں افراتفری اور انتشار پھیلایا جس پر وفاقی حکومت نے  سوشل میڈیا پر جرائم کی روک تھام کے لیے  پیکا ایکٹ 2016 کے سیکشن 30 کے مطابق  آئی جی پولیس کے ماتحت ایک مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کی تشکیل دی۔

جے آئی ٹی ملزمان اور ان کے ساتھیوں کے پس پردہ مقاصد کا تعین کرنے کے لیے معاملے کی تحقیقات کررہی ہے، مزید مجرموں کی شناخت اور ان کے خلاف قابل اطلاق قوانین کے تحت کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد پولیس پر پشتون عوام کا اعتماد، سوشل میڈیا کی من گھڑت مہم بے نقاب

جے آئی ٹی کے پاس ملزمان کے خلاف ملک میں بد امنی اور انتشار پھیلانے کے لیے سوشل میڈیا پر پروپیگنڈا کرنے کے ٹھوس شواہد موجود ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایشیا کپ 2025: سپر فور مرحلے کا شیڈول جاری، کون کس کے خلاف کھیلے گا؟

چمن میں دھماکا: 5 افراد جاں بحق، وزیراعظم اور وزیراعلیٰ بلوچستان کی مذمت

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب کا کامیاب دورہ مکمل کرکے لندن پہنچ گئے

گوگل ڈاؤن: دنیا بھر میں جی میل، یوٹیوب، سرچ اور ڈرائیو متاثر

خواتین کے پیٹ کے گرد چربی کیوں بڑھتی ہے؟

ویڈیو

اسلام آباد میں اولمپئین ارشد ندیم کے نام سے شاہراہ منسوب کرنے کا فیصلہ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا شگفتہ انٹرویو

سعودی عرب اور پاکستان کسی بھی جارح کیخلاف ہمیشہ ایک رہیں گے، سعودی وزیر دفاع خالد بن سلمان

کالم / تجزیہ

پاک سعودی دفاعی معاہدہ، لڑائیوں کا خیال بھی شاید اب نہ آئے

سعودی پاکستان دفاعی معاہدے کی عالمی میڈیا میں نمایاں کوریج

چارلی کرک کا قتل