توشہ خانہ کیس سننے والے 2 ججز کے نام اسلام آباد ہائیکورٹ میں تعیناتی کے لیے تجویز

جمعرات 12 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

 بانی چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے خلاف توشہ خانہ کیس سننے والے 2 ججز کا نام اسلام آباد ہائیکورٹ کے ایڈیشنل ججز کے لیے تجویز کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: توشہ خانہ کیس 2 میں عمران خان اور بشریٰ بی بی پر فرد جرم عائد

توشہ خانہ فوجداری کیس کا فیصلہ سنانے والے جج ہمایوں دلاور کا نام اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج کے لیے تجویز کیا گیا ہے۔

دوسری جانب آج کل توشہ خانہ2  کیس سننے والے جج شاہ رخ ارجمند کا نام بھی اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج کے لیے تجویز کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کو سزا سنانے والے جج ہمایوں دلاور کے ورانٹ گرفتاری جاری، معاملہ کیا ہے؟

اسی طرح اسلام آباد کے سیشن جج اعظم خان کا نام بھی اسلام آباد ہائیکورٹ کے لیے تجویز کیا گیا ہے۔

یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ جج ہمایوں دلاور نے عمران خان کے خلاف الیکشن کمیشن کی جانب سے دائر اثاثہ جات کیس کی سماعت کے بعد اثاثہ جات ظاہر نہ کرنے پر سابق وزیر اعظم کو 3 سال قید کی سزا سنائی تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

نیتن یاہو ایران کیخلاف جنگ کے مقاصد حاصل نہ ہونے پر دباؤ کا شکار ہے، اسرائیلی اپوزیشن رہنما

گوادر ریفائنری منصوبہ: سعودی عرب 10 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا

پائیدار امن کے لیے امریکا ایران ڈائیلاگ میں سہولت کاری جاری رکھیں گے، اسحاق ڈار

کنکریٹ سے بھرا ٹرک بی ایم ڈبلیو پر الٹ گیا، گاڑی پچک جانے سے وکیل جاں بحق

امریکا ایران: 4 دہائیوں پر محیط دشمنی سے مذاکرات کی میز تک

ویڈیو

لائیواسلام آباد مذاکرات: بغیر کسی معاہدے کے واپس جا رہے ہیں، تاہم مستقبل میں بات چیت کے دروازے بند نہیں کیے، امریکی نائب صدر جے ڈی وینس

امریکا اور ایران ایک میز پر، آگے کیا ہونے جا رہا ہے؟

عرب میڈیا سے تعلق رکھنے والی صحافی پاکستانیوں سے متاثر، امریکا ایران مذاکرات میں پاکستان کی ثالثی اہم قرار دیدی

کالم / تجزیہ

معرکۂ امن، اسلام آباد کی دہلیز پر بدلتی دنیا

وہیل چیئر پر دنیا کی سیاحت کرنے والی مہم جُو خواتین

اسلام آباد میں آخری اوور