چوہدری پرویز الٰہی کے سابق پرنسپل سیکرٹری ضمانت پر رہا

جمعہ 13 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کے پرنسپل سیکرٹری محمد خان بھٹی کو رہا کر دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:کرپشن الزامات پر سیکریٹری پنجاب اسمبلی محمد خان بھٹی کو معطل کر دیا گیا، نوٹیفکیشن جاری

697 روز زیرحراست رہنے والے چوہدری پرویز الٰہی کے سابق پرنسپل سیکریٹری محمد خان بھٹی رہا ہوگئے ہیں۔

سابق وزیر اعلیٰ پنجاب کے پرنسپل سیکرٹری محمد خان بھٹی کو رہا کردیا گیا۔ ضمانت کی منظوری کے بعد سابق پرنسپل سیکریٹری محمد خان کو سروسز ہسپتال سے رہا کیا گیا۔

یہ بھی پرھیں:محمد خان بھٹی کا معاملہ مسنگ پرسن کا کیس بن چکا” چوہدری پرویز الہٰی

اینٹی کرپشن عدالت نے محمد خان بھٹی کی آج ضمانت منظور کی تھی۔

واضح  رہے کہ محمد خان بھٹی پر پنجاب اسمبلی میں مبینہ غیر قانونی بھرتیوں سمیت دیگر کیسز درج ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp