محمد خان بھٹی کا معاملہ مسنگ پرسن کا کیس بن چکا” چوہدری پرویز الہٰی

جمعرات 9 فروری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی نے سیکریٹری پنجاب اسمبلی محمد خان بھٹی کے معاملے پر سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا اعلان کردیا۔

سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں پرویز الہٰی نے کہا کہ سیکریٹری اسمبلی محمد خان بھٹی کے معاملے پر سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔سیکریٹری اسمبلی کا کیس مِسنگ پرسن کا کیس بن چکا ہے۔

پرویز الہی نے کہا کہ گریڈ  22  کے آفیسر محمد خان بھٹی کئی روز سے لاپتہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکمران انتقامی کارروائیوں میں لاقانونیت کے مرتکب ہورہے ہیں۔


 

خیال رہے کہ کچھ روز پہلے پرویز الہٰی نے دعویٰ کیا تھا کہ محمد خان بھٹی کو سندھ کے علاقے مٹیاری سے گرفتار کیا گیا ہے۔ انہیں اس وقت حراست میں لیا گیا جب وہ سندھ ہائیکورٹ سے ضمانت کروانے جا رہے تھے۔ سندھ پولیس نے پرویز الہٰی کے اس دعویٰ کی تردید کی تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان اور سری لنکا کی مشترکہ فوجی مشق ’شیک ہینڈز II‘ کا تربیلا میں آغاز

شرح سود میں اضافے پر تاجر تنظیمیں مایوس، معاشی بحالی سے متصادم قرار دیدیا

ایران نے آبنائے ہرمز دوبارہ کھولنے کی پیشکش کردی، صدر ٹرمپ تجاویز کا جائزہ لے رہے ہیں، ترجمان وائٹ ہاؤس

فیلڈ مارشل کو اللہ نے عزت دی، ایسا مقام پاکستان کو اس سے قبل کبھی نہیں ملا، گورنر پنجاب

سیکیورٹی فوسز نے فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کی پاکستان میں داخل ہونے کی کوشش ناکام بنادی، طالبان چوکیاں تباہ

ویڈیو

پاکستانی فلم انڈسٹری کی بحالی کی کوششیں: شاندار ماضی، موجودہ زوال اور پنجاب حکومت کے بڑے فیصلے

خیبرپختونخوا حکومت آئینی ذمہ داریاں پوری نہیں کررہی، وفاق کے ساتھ بہتر تعلقات ہونے چاہییں، سابق گورنر حاجی غلام علی

کیا ایران امریکا مذاکرات بحال ہوں گے؟پاکستانی شہری کیا سوچتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

ٹرمپ کا بلف

ایران، امریکا مذاکرات: اعصاب کی جنگ کون جیتے گا؟

مذاکرات میں پاکستان اتنی دلچسپی کیوں لے رہا ہے؟