پاک چائنا ٹیکنیکل اینڈ ووکیشنل انسٹیٹیوٹ، بلوچستان میں تعلیمی انقلاب کی کلید

جمعہ 13 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاک چائنا ٹیکنیکل اینڈ ووکیشنل انسٹیٹیوٹ گوادر کے اساتذہ کرام اور طلبا وطالبات کا جنرل آفیسر کمانڈنگ گوادر ڈویژن کے ساتھ خصوصی نشست کا انعقاد ہوا، جنرل آفیسر کمانڈنگ تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔

سیشن کے دوران شرکا کو تفصیلی بریفنگ دی گئی اور بلوچستان کے حالات کے بارے میں بھی آگاہ کیا گیا۔ طلبا اور فیکلٹی ممبران نے عسکری قیادت سے سوالات کیے۔ مہمان خصوصی نے یونیورسٹی آف گوادر اور پاک چین انسٹیٹیوٹ کو بلوچستان میں تعلیمی انقلاب کے راہ میں کلیدی کردار ادا کرنے پر بھرپور ستائش کی۔

مزید پڑھیں: گوادر میں روایتی طریقہ سے نمک سازی کیسے ہوتی ہے؟

پاک چائنا ٹیکنیکل اینڈ ووکیشنل انسٹی ٹیوٹ CPEC کی مدد سے 10 ملین ڈالر کی گرانٹ سے قائم کیا گیا ہے جس کا مقصد مقامی نوجوانوں کو پیشہ ورانہ تربیت کے ذریعے با اختیار بنانا ہے۔ شانڈونگ انسٹی ٹیوٹ آف کامرس اینڈ ٹیکنالوجی (SICT) سے منسلک یہ ادارہ مقامی نوجوانوں کو میری ٹائم، ای کامرس اور سافٹ ویئر کے مفت کورسز اور ڈپلوما پروگرام فراہم کرتا ہے۔

مہمان خصوصی نے طلبا سے قومی یگانگت اور ترقی میں اپنا مثبت کردار ادا کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ صرف تعلیم یافتہ نوجوان ہی ملک کی ترقی کی اصل طاقت ہیں، اور بلوچستان کے نوجوان بے حد باصلاحیت اور محنتی ہیں۔

تقریب کے اختتام پر طلبا اور اساتذہ نے گوادر میں پاک فوج کی کاوشوں کو سراہا اور ان کا شکریہ ادا کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان اور سعودی عرب کے دفاعی معاہدے پر بات اسرائیل کے ایران پر حملوں کے وقت ہوئی، احمد حسن العربی

پاک سعودیہ دفاعی معاہدہ اسلامی دنیا کی سب سے بڑی پیشرفت ہے، مشاہد حسین

ایشیا کپ 2025: سپر فور مرحلے کا شیڈول جاری، کون کس کے خلاف کھیلے گا؟

چمن میں دھماکا: 5 افراد جاں بحق، وزیراعظم اور وزیراعلیٰ بلوچستان کی مذمت

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب کا کامیاب دورہ مکمل کرکے لندن پہنچ گئے

ویڈیو

پاکستان اور سعودی عرب کے دفاعی معاہدے پر بات اسرائیل کے ایران پر حملوں کے وقت ہوئی، احمد حسن العربی

پاک سعودیہ دفاعی معاہدہ اسلامی دنیا کی سب سے بڑی پیشرفت ہے، مشاہد حسین

اسلام آباد میں اولمپئین ارشد ندیم کے نام سے شاہراہ منسوب کرنے کا فیصلہ

کالم / تجزیہ

پاک سعودی دفاعی معاہدہ، لڑائیوں کا خیال بھی شاید اب نہ آئے

سعودی پاکستان دفاعی معاہدے کی عالمی میڈیا میں نمایاں کوریج

چارلی کرک کا قتل