گوادر میں روایتی طریقہ سے نمک سازی کیسے ہوتی ہے؟

منگل 5 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بلوچستان کے ساحلی علاقے پسنی میں نمک بنانے کا کام 1916 میں شروع ہوا اور یہ ایک قدیم مقامی صنعت ہے۔

پسنی میں نمک بنانے کے لیے قریبی پہاڑ جبل ذرین سے چکنی مٹی لائی جاتی ہے، نمک بنانے کے لیے پہلے کیاریاں بنائی جاتی ہیں اور لیول کے حساب سے چکنی مٹی ڈالی جاتی ہے۔ مٹی ڈالنے کے بعد تین انچ تک زیر زمین پانی ڈالا جاتا ہے اور جب تک نمک تیار نہیں ہوتا ہے مٹی ڈالنے کا عمل روزانہ کیا جاتا ہے۔

پانی کا لیول ڈیڑھ انچ تک کم ہونے سے نمک کے بجائے تیزاب بن جاتا ہے۔ نمک بنانے کے لیے جو زیر زمین پانی استعمال کیا جاتا ہے وہ سمندری پانی سے کئی گنا نمکین اور گاڑھا ہوتا ہے۔ سخت گرمیوں میں نمک بننے میں 15 دن جبکہ سردیوں میں ایک ماہ سے دو ماہ تک کا وقت لگ جاتا ہے۔

جب نمک تیار ہو جاتا ہے تو پانی سمیت ایک جگہ پر اکٹھا کیا جاتا ہے اور سورج کی روشنی سے خشک ہونے کے بعد تیار ہوکر مقامی مارکیٹ لے جایا جاتا ہے۔

نمک کے کاروبار سے گزشتہ 36 سالوں سے منسلک ملا شاہ داد نے وی نیوز کو بتایا کہ  پہلے زمانے میں نمک کے کارخانے بہت زیادہ تھے کیونکہ پسنی میں مچھلیوں کو نمک لگا کر خشک کرکے سری لنکا سمیت دیگر ممالک بھیجا جاتا ہے۔ ابھی کولڈ اسٹوریج کی وجہ سے دنیا بھر میں خشک مچھلیوں کی ڈیمانڈ ختم ہو گئی ہے جس کی وجہ سے کافی کارخانے بند ہوگئے ہیں۔ یہاں تیار ہونے والا نمک اب تربت، پنجگور اور مقامی مارکیٹ میں فروخت کر دیا جاتا ہے۔ یہ نمک بوریوں میں بند ہو کر فی کلو پانچ روپیے کے حساب سے بکتا ہے۔

ریسرچر ملک جان کے ڈی نے بتایا کہ جب کولڈ اسٹوریج نہیں تھے تو نمک کے کاروبار کا عروج تھا کیونکہ مچھلیوں کو خشک کرنے کے لیے وافر مقدار میں نمک کی ضرورت تھی۔ ابھی یہاں وہی لوگ کام کررہے ہیں جنہیں نمک سازی کا کام ورثہ میں ملا ہے، وہی اس پیشے کو ذندہ رکھے ہوئے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم