26ویں آئینی ترمیم کیخلاف درخواستوں کی جلد سماعت کے لیے متفرق درخواست دائر۔
یہ بھی پڑھیں:26ویں آئینی ترمیم کیخلاف 28 خواتین وکلا نے بھی سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا
26ویں آئینی ترمیم کیخلاف درخواستوں کی جلد سماعت کے لیے سپریم کورٹ میں متفرق درخواست دائر کی گئیں ہیں۔
کیس کی جلد سماعت کے لیے دائر کی جانے والی درخواستوں میں لاہور ہائیکورٹ بار کی درخواست بھی شامل ہے۔
لاہور ہائیکورٹ بار کی درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ آئینی ترمیم کیخلاف درخواستیں عدالتی دائرہ اختیار اور بنیادی حقوق کا ہے۔
درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ آئینی ترمیم کیخلاف درخواستیں فوری طور پر سماعت کے لیے مقرر کی جائیں۔