اداکارہ ریما کا ناصر ادیب کے تبصروں پر کرارا جواب

جمعہ 13 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ریما خان نے مشہور پاکستانی مصنف اور فلمز کے اسکرپٹ رائٹر ناصر ادیب کے متنازع بیان کے بعد حال ہی میں اپنے آفیشل انسٹاگرام پر ناصر ادیب کا نام لیے بغیر ایک معنی خیز پوسٹ شیئر کی جس میں انہوں نے مداحوں کو جمعہ کی مبارک دیتے ہوئے کہا کہ ’آپ اپنے آپ کو اشرف المخلوقات اس وقت کہیں جب آپ کے شر سے باقی مخلوق محفوظ ہو‘۔

واضح رہے کہ ناصر ادیب نے چند دن قبل ایک پوڈکاسٹ میں دعویٰ کیا تھا کہ وہ فلم کے لیے ہیروئن دیکھنے لاہور کی ہیرا منڈی گئے تھے، جہاں انہیں ریما خان کو بھی دکھایا گیا لیکن انہوں نے ریما خان کو کاسٹ نہیں کیا کیوں کہ انہیں وہ پسند نہیں آئی تھیں۔

اداکارہ ریما خان کے ماضی کے حوالے سے انکشاف کرنے پر سوشل میڈیا صارفین اورشوبز شخصیات نے ناصر ادیب پر تنقید کی اور ان سے معافی کا مطالبہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں: جاوید شیخ نے اداکارہ نیلی سے بے وفائی کیسے کی؟ ناصر ادیب کے انکشافات

ایک حالیہ پوڈ کاسٹ میں ناصر ادیب  جاوید شیخ اور سابق فلمی اداکارہ نیلی کے بارے میں بھی بات کی تھی۔ ناصر ادیب نے کہا کہ جاوید شیخ کا سلمیٰ آغا سے بریک اپ ہو گیا تھا، ان کا دل ٹوٹ گیا جس کے بعد وہ نیلی کے قریب ہوگئے اس نے انہیں تسلی دی، لیکن جاوید شیخ ایک دل کش آدمی تھے جنہوں نے خود کو نہیں بدلا۔

 انہوں نے مزید کہا کہ نیلی نے جاوید شیخ کے لیے حقیقی جذبات پیدا کیے جو ان کی سب سے بڑی غلطی تھی۔ بالآخر ان کا بریک اپ ہوگیا کیونکہ نیلی ان سے شادی کرنا چاہتی تھی تاہم  جاوید شیخ شادی کرنے میں سنجیدہ نہیں تھے۔

یاد رہے کہ ناصر ادیب فلمز کے مشہور اسکرپٹ رائٹر ہیں۔ انہوں نے متعدد مشہور فلموں کے اسکرپٹ لکھے جن میں جنگل کا قانون، جرنیل سنگھ، شیر خان، ٹھاکر، دشمن، سلسلہ، قلندر، مولا جٹ اور دی لیجنڈ آف مولا جٹ شامل ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

27ویں آئینی ترمیم کے خلاف دسمبر میں وکلا کے لانگ مارچ کی تیاریاں شروع

اینٹوں کے بھٹہ مزدوروں کا احتجاج، ڈھاکا اور اریچہ ہائی وے ڈھائی گھنٹے تک بند رہی

شاہزیب خانزادہ کے ساتھ بدتمیزی کیوں کی؟ ویڈیو بنانے والے شاہد بھٹی نے پہلی بار ساری کہانی بیان کردی

جاپان میں 50 سالہ بدترین آگ، 170 سے زائد عمارتیں جل گئیں، ایک ہلاک

لیونل میسی کے باڈی گارڈ کی شدید فٹنس روٹین نے انٹرنیٹ پر دھوم مچا دی

ویڈیو

مردوں کےعالمی دن پر خواتین کیا سوچتی ہیں، کیا کہتی ہیں؟

کوئٹہ کے مقبول ترین روایتی کلچوں کا سفر تندور کی دھیمی آنچ سے دلوں تک

27ویں ترمیم نے چیخیں نکلوا دیں، فیض حمید کیس میں بڑا کھڑاک

کالم / تجزیہ

پاک افغان تناؤ، جے شنکر کے بیان سے امید باندھیں؟

تحریک انصاف کو نارمل زندگی کی طرف کیسے لایا جائے؟

فواد چوہدری کی سیز فائر مہم اور اڈیالہ جیل کا بھڑکتا الاؤ