آئی سی سی نے چیمپیئنز ٹرافی کے ہائبرڈ ماڈل کی منظوری دے دی

جمعہ 13 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) نے چیمپیئنز ٹرافی 2025 کے ہائبرڈ ماڈل کی منظوری دے دی ہے جس کے بعد پی سی بی اور بی سی سی آئی کے درمیان معاہدہ بھی طے پا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:چیمپیئنز ٹرافی 2025: بھارت نے پاکستانی فارمولے پر گھٹنے ٹیک دیے؟

جمعہ کو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لیے ہائبرڈ ماڈل کی منظوری دے دی ہے جس کی میزبانی پاکستان اور دبئی مشترکہ طور پر کریں گے۔ نئے معاہدے کے تحت میچز پاکستان اور دبئی کے وینیو پر کھیلے جائیں گے۔

جمعہ کو یہ فیصلہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اور بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) کے درمیان کئی ہفتوں کی بات چیت اور حتمی معاہدے کے بعد سامنے آیا ہے۔

آئی سی سی کی جانب سے اعلان کردہ نئے انتظامات کے تحت میچز پاکستان اور متحدہ عرب امارات میں کھیلے جائیں گے، جس میں تمام ٹیموں کی شرکت کو یقینی بنایا جائے گا جبکہ کچھ بورڈز کی جانب سے اٹھائے گئے سیکیورٹی اور لاجسٹک خدشات کو بھی دور کرنے کے لیے اقدامات تجویز کیے گئے ہیں۔

مزید پڑھیں:چیمپیئنز ٹرافی ٹورنامنٹ پر پی سی بی کا مؤقف ہر پاکستانی کے دل کی آواز ہے، وزیراعظم

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق ایک اور اہم پیش رفت یہ بھی ہوئی ہے کہ پی سی بی اور بی سی سی آئی ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 کے حوالے سے بھی اتفاق رائے پر پہنچ گئے ہیں۔ پاکستان اپنے روایتی حریف کے خلاف لیگ مرحلے کے میچوں کے لیے ہندوستان کا دورہ نہیں کرے گا۔ اس کے بجائے یہ ہائی پروفائل مقابلے سری لنکا کے شہر کولمبو میں ہوں گے۔

اگرچہ پی سی بی کو ایڈجسٹمنٹ کے لیے کوئی مالی معاوضہ نہیں ملے گا، لیکن انہوں نے 2027 کے بعد آئی سی سی ویمنز ٹورنامنٹ کی میزبانی کے حقوق بھی حاصل کرلیے ہیں۔ یہ پاکستان کرکٹ کے لیے ایک اہم پیش رفت ہے کیونکہ ملک مستقبل میں مزید بین الاقوامی مقابلوں کی میزبانی کرنا چاہتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:چیمپیئنز ٹرافی سے متعلق فیصلہ آئی سی سی نے کرنا ہے، قوم کو مایوس نہیں کریں گے، محسن نقوی

پاکستان اور بھارت کے درمیان یہ معاہدہ ایک سمجھوتے کی عکاسی کرتا ہے جو تمام اسٹیک ہولڈرز کو مطمئن کرتا ہے۔ آئی سی سی، پی سی بی اور بی سی سی آئی نتائج سے مطمئن دکھائی دیتے ہیں، جس میں کرکٹ کو مقدم رکھتے ہوئے اسے سیاسی معاملات سے دور رکھا جائے گا۔

بھارتی ذرائع ابلاغ نے اس فیصلے کو خوش آئند قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ ’یہ بالکل ویسا ہی ہوا ہے جیسا کہ ہم ایک ماہ سے توقع کر رہے تھے۔ پی سی بی، آئی سی سی اور بی سی سی آئی سبھی اس انتظام سے خوش ہوں گے۔

ٹورنامنٹ 19 فروری سے 9 مارچ 2025 تک کھیلا جائے گا۔ دفاعی چیمپیئن پاکستان نے 2017 میں ہونے والے پچھلے ایڈیشن میں ٹائٹل جیتا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

لاہور میں ہیوی وہیکلز ڈرائیونگ ٹریننگ اسکول کا قیام، وزیر اعلیٰ پنجاب کا محفوظ سفر یقینی بنانے کا وژن

ملک کے شمال مشرق میں زلزلے کے جھٹکے، لوگ گھروں سے باہر نکل آئے

ڈیرہ اسماعیل خان: داناسر میں المناک ٹریفک حادثہ، ایک ہی خاندان کے 11 افراد جاں بحق

پاکستان اور بھارت کے مابین کرکٹ کے بڑے فائنلز، کس کا پلڑا بھاری رہا؟

پی ٹی سی ایل گروپ اور مرکنٹائل نے پاکستان میں آئی فون 17 کی لانچ کا اعلان کردیا

ویڈیو

’میڈن اِن پاکستان‘: 100 پاکستانی کمپنیوں نے بنگلہ دیشی مارکیٹ میں قدم جمالیے

پولیو سے متاثرہ شہاب الدین کی تیار کردہ الیکٹرک شٹلز چینی سواریوں سے 3 گنا سستی

وائٹ ہاؤس: وزیراعظم اور امریکی صدر کے درمیان اہم ملاقات ختم، فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی شریک تھے

کالم / تجزیہ

بگرام کا ٹرکٖ

مریم نواز یا علی امین گنڈا پور

پاکستان کی بڑی آبادی کو چھوٹی سوچ کے ساتھ ترقی نہیں دی جا سکتی