نادیہ افگن پاکستان کی معروف اداکارہ ہیں جنہوں نے ہمیشہ سے ہی ناظرین کے دلوں پر راج کیا ہے۔ وہ ایک نڈر فنکارہ ہیں اور ہمیشہ وہی کرتی ہیں جو وہ صحیح سمجھتی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ڈراما سیریل ’کابلی پلاؤ‘ کے بارے میں پاکستان کے نامور فنکار کیا کہتے ہیں؟
حال ہی میں اداکارہ ایک ویلاگ میں بطور مہمان شریک تھیں، جہاں انہوں نے اپنے منتخب کردہ منفرد کرداروں، ادائیگیوں کے مسائل اور سیٹس پر لوگوں کے غلط رویے کے بارے میں بات کی۔
نادیہ افگن نے بتایا کہ وہ ایک بار ہمایوں سعید کی پروڈکشن 6 سگما کے ایک ڈرامے کی شوٹنگ کررہی تھیں لیکن ان کو معاوضے کی ادائیگی میں تاخیر ہوئی، انہوں نے ہمایوں سعید سے معاوضہ مانگا لیکن روز کہتے رہے کہ دیدیں گے، اس طرح 6 دن گزر گئے، انہوں نے 6 دن کی شوٹنگ بھی کرلی تھی، لیکن پھر یہ پراجیکٹ چھوڑ دیا، میں پراجیکٹ چھوڑ کر لاہور آگئی، یہ پراجیکٹ بعد میں روبینہ جی نے کیا۔
یہ بھی پڑھیں: نادیہ افگن کی یمنٰی زیدی پر تنقید، نادیہ جمیل کا کرارا جواب
اداکارہ نے بتایا کہ وہ ہمایوں سعید کے لیے کوئی سخت جذبات نہیں رکھتیں، اگر انھیں وقت پر تنخواہ نہیں ملی تو وہ کام نہیں کریں گی، ہمایوں سعید نے بھی کہا کہ ٹھیک ہے، دراصل ان دنوں ہمایوں سعید میں ہوں شاہد آفریدی فلم بنا رہے تھے، انہوں نے کہا کہ اس فلم پر بہت پیسا لگ گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ’ایک عورت دوسری عورت کو روتا دیکھ کر خوش ہوتی ہے‘، ہمایوں سعید
نادیہ افگن نے بتایا کہ انہیں وہ لوگ پسند نہیں جو اپنے ارد گرد کے لوگوں کے ساتھ برے طریقے سے پیش آتے ہیں۔ ’میں انہیں ایک، دو بار منع کرتی ہوں اور تیسری بار انہیں کہہ دیتی ہوں کہ براہ مہربانی آپ میری موجودگی میں ایسا نہ کریں، میری بلیک بک میں بہت سارے لوگ ہیں جن کے ساتھ میں کام کرنا پسند نہیں کرتی۔‘