وقت کے ساتھ ساتھ لوگ دوبارہ قدرتی اور نامیاتی اشیا کی طرف مائل ہو رہے ہیں۔ ماضی میں پلاسٹک کے برتنوں کا استعمال زیادہ تھا لیکن اب لوگ دوبارہ مٹی کے برتنوں کی اہمیت کو سمجھنے لگے ہیں اور انہیں اپنی روزمرہ کی زندگی کا حصہ بنا رہے ہیں۔
مٹی کے برتن صحت کے لیے بیحد فائدہ مند ہیں۔ ان میں پکایا گیا کھانا قدرتی طریقے سے تیار ہوتا ہے اور ان کا ذائقہ بھی بہتر ہوتا ہے۔ مٹی کی خصوصیت ہے کہ یہ کھانے کی غذائیت کو برقرار رکھتی ہے اور کھانے میں ایک خاص خوشبو اور لذت پیدا کرتی ہے جو پلاسٹک یا دھاتی برتنوں میں نہیں ملتی۔
یہ بھی پڑھیں: گرمیوں میں موٹی ملائی والا دہی مٹی کے برتن میں جمائیں، جانئے طریقہ
علاوہ ازیں مٹی کے برتن ماحول کے لیے بھی بہت سازگار ہیں۔ ان برتنوں میں پکایا گیا کھانا نہ صرف انسانی صحت کے لیے بہترین ہے بلکہ اس کا ذائقہ بھی لاجواب ہوتا ہے۔
اب شہروں کے لوگ بھی مٹی کے برتنوں کے استعمال کو ترجیح دیتے ہیں یہی وجہ ہے کہ پاکستان کے بڑے شہروں کے ہوٹلوں میں بھی ان مٹی کے برتنوں کا استعمال عام ہوتا جا رہا ہے۔
مزید پڑھیے: صابن کے بغیر برتن کیسے صاف ہوسکتے ہیں؟
مٹی کے برتنوں کا بڑھتے رجحان سے ہماری کھوئی ہوئی ثقافت بھی دوبارہ زندہ ہو رہی ہے۔