اسلام آباد کی انسدادِ دہشتگردی کی عدالت نے ڈی چوک پر ہوئے احتجاج میں گرفتار 32 ملزمان کو مقدمات سے بری کردیا ہے۔ اے ٹی سی کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے 32 ملزمان کے خلاف کیس کی سماعت کی۔ ڈی چوک پر احتجاج میں گرفتار 32 ملزمان شناخت پریڈ کے لیے رات گئے عدالت میں پیش کیے گئے۔
مزید پڑھیں: بھاگنے والی نہیں، مجھے ڈی چوک پر اکیلا چھوڑ دیا گیا، بشریٰ بی بی کا شکوہ
جج ابو الحسنات ذوالقرنین نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پولیس نے انہیں دوبارہ گرفتار کیا تو پولیس والوں کو ہتکھڑی لگوا دوں گا، رات گئے ملزمان کو جہلم جیل سے پیش کیا گیا تھا۔ تفتیشی افسر نے کہا کہ ملزمان کو 25 نومبر کو گرفتار کیا گیا، ان کی شناخت پریڈ نہیں ہوسکی، ملزمان کے 30، 30 دن کا جسمانی ریمانڈ منظور کیا جائے۔
مزید پڑھیں: ڈی چوک واقعہ؛ ایف آئی آر تاخیر سے درج کرنے سے کیس کمزور ہوگا؟
ملزمان کے وکیل انصر کیانی نے کہا کہ پولیس نے نمبر پورے کرنے کے لیے مزدوروں کو گھروں سے گرفتار کیا۔ عدالت نے کمرہ عدالت میں 32 ملزمان کی ہتھکڑیاں کھلوا کر مقدمے سے بری کر دیا۔ پولیس نے تھانہ آئی نائن اور تھانہ مارگلہ میں درج مقدمات میں ملزمان کی گرفتاری ظاہر کی تھی۔