جنوبی کوریا میں مارشل لا نافذ کرنے والے صدر یون سک یول نے مستعفی ہونے سے انکار کے ساتھ اپنے عوام سے معافی مانگ لی۔
یہ بھی پڑھیں:اپوزیشن پر ریاست مخالف سرگرمیوں کا الزام، جنوبی کوریا کے صدر نے ملک میں مارشل لا نافذ کردیا
صدر یون سک یول کا قوم سے خطاب میں کہنا تھا کہ مارشل لا کے نفاذ پر معذرت خواہ ہوں، ایسی کوئی دوسری کوشش نہیں کی جائے گی۔
جنوبی کوریائی صدر کے مطابق مارشل لا کے فیصلے کی قانونی اور سیاسی ذمے داری سے بچنے کی کوشش نہیں کی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں:جنوبی کوریا: مارشل لا کے خلاف عوام سڑکوں پر نکل آئے، پارلیمنٹ سے بھی مخالفت میں قرارداد منظور
واضح رہے کہ آج جنوبی کوریا میں آج صدر کے خلاف مواخذے کی تحریک پر ووٹنگ ہو گی۔ حکمراں جماعت نے مواخذے کی تحریک کی مخالفت کا فیصلہ کیا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں جنوبی کوریا کے صدر نے اپوزیشن کی سرگرمیوں کو ریاست مخالف قرار دیتے ہوئے ملک میں مارشل نافذ کر دیا تھا، تاہم ان کے اس فیصلے کے خلاف ملک بھر میں ہونے والے مظاہروں اور اسمبلی میں مواخذے کی تحریک کے بعد انہوں نے اپنے اس اقدام پر معافی مانگ لی ہے۔