احتجاج اور دھرنوں کے سوا ان کا کوئی کام نہیں، وزیر اطلاعات کا علی امین گنڈا پور کو جواب

اتوار 15 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ے کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے الزامات کے حوالے سے قوم کو حقائق سے آگاہ کرنا ضروری ہے۔ ان کے الزامات جھوٹ اور فساد پر مبنی ہیں۔ احتجاج اور دھرنوں کے سوا ان کا کوئی کام نہیں۔

وزیر اطلاعات نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس میں کہا کہ فارن میڈیا کو خیبر پختونخوا میں بلا کر گمراہ کن بریفنگ دی جا رہی ہے۔ یہ لوگوں کو تشدد پر اکسا کر خود دوڑ لگا کر بھاگ جاتے ہیں۔ علی امین گنڈاپور نے کہا کہ اگلی کال پرامن نہیں ہوگی، سوال یہ ہے کہ آپ کا اس سے پہلے کون سا احتجاج پرامن تھا؟

مزید پڑھیں: سول نافرمانی تحریک کے حوالے سے جو فیصلہ عمران خان کریں گے اس پر عمل ہوگا، وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور

عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ حقائق عوام کے علم میں ہونے چاہئیں، شر پسندی اور ملک دشمنی کو کھل کر سامنے آنا چاہیے۔ بڑکیں مارنے، دھمکیاں دینے اور الزامات لگانے کا سلسلہ ان کا وتیرہ ہے۔ 2014 میں انہوں نے پی ٹی وی پر حملہ کیا، قانون نافذ کرنے والے جوانوں کو نشانہ بنایا۔

انہوں نے کہا کہ آپ نے پہلے 1200 کی لاشوں کا جھوٹا بنایا، آرٹیفیشل انٹیلی جنس کے ذریعے جعلی تصاویر سوشل میڈیا پر پھیلائیں، بشریٰ بی بی اپنے خطاب میں کارکنوں کو ورغلا رہی تھیں۔ علی امین اور بشریٰ بی بی اپنے کارکنوں کو ڈی چوک پر تنہا چھوڑ کر کیوں بھاگے؟

مزید پڑھیں: بانی پی ٹی آئی کو کہا تھا ہمارے لوگ تبدیلی نہیں صرف تبادلے چاہتے ہیں، علی امین گنڈا پور

وزیر اطلاعات نے علی امین گنڈا پور کا نام لیے بغیر کہا کہ آپ سیاسی، اخلاقی اور انتظامی طور پر ناکام ہیں۔ آپ صوبے کے معاملات سنبھالنے میں ناکام ہیں۔ آپ نے 9 مئی کو جو کچھ کیا قوم کبھی نہیں بھولے گی۔ 9 مئی کے ملزمان کو قانون کا سامنا کرنا ہوگا۔

عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ پی ٹی آئی والے سوشل میڈیا پر اداروں کے خلاف پروپیگنڈا کر رہے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

لبنان کی کشیدہ صورتحال، بیروت سے 170 پاکستانی مزدوروں کا محفوظ انخلا

رمضان کے آخری جمعہ پر بھی فلسطینیوں کو مسجد اقصیٰ میں داخلہ نہ مل سکا

اسلام آباد پولیس کی کارروائی میں ڈکیت گینگ کا رکن زخمی حالت میں گرفتار

سعودی عرب میں ابتدائی اسلامی دور کے شہر قُرح کے آثار، تجارتی اور سماجی رونق کی داستان

مکہ اور مدینہ کے درمیان حرمین ریلوے کی سروسز میں اضافہ، حجاج کی سہولت کے لیے اہم قدم

ویڈیو

اسٹریس اور ذہنی دباؤ سے نجات کے لیے سجدہ ایک بہترین روحانی اور نفسیاتی ذریعہ

یوتھ کلائمیٹ کیٹالسٹس، نوجوانوں کے ٹیکنالوجی سے بھرپور حیرت انگیز اقدامات

ایران کا سپریم لیڈر کیسے منتخب ہوتا ہے، اس کے پاس کیا اختیار ہوتا ہے؟، امریکا و اسرائیل کو بڑا دھچکا

کالم / تجزیہ

دوستی کا نیا چراغ

درگاہ گاجی شاہ اور جن نکالنے کے کرتب

اداکارہ صحیفہ جبار کو معافی مانگنی چاہیے