بنا لائسنس کلاشنکوف، شیر کا بچہ رکھنے پر ٹک ٹاکر کی گرفتاری و ضمانت پر رہائی

اتوار 15 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

لاہور پولیس نے لائسنس کے بغیر کلاشنکوف اور شیر کا بچہ رکھنے پر رجب بٹ نامی سوشل میڈیا انفلوئنسر کو گرفتار کرلیا ہے۔

محکمہ وائلڈ لائف کے ہمراہ پولیس نے رجب بٹ گھر پر چھاپہ مارا، اس دوران غیر قانونی شیر کا بچہ تحفے میں لینے پر رجب بٹ کو گرفتار کیا گیا۔ محکمہ وائلڈ لائف نے ملزم کو گرفتار کرکے چونگ پولیس تھانے منتقل کردیا۔

مزید پڑھیں: ’رقم کہاں سے آئی ایف بی آر تحقیقات کرے‘، دولت کی نمائش پر یوٹیوبر رجب بٹ تنقید کی زد میں

رجب بٹ سے غیر قانونی کلاشنکوف بھی برآمد ہوئی ہے، ملزم کے خلاف ناجائز کلاشنکوف رکھنے کا مقدمہ بھی درج کرلیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ حال ہی میں رجب بٹ نے اپنی شادی پر خطیر رقم خرچ کی، شادی کے تمام فنکشنز میں لوگوں پر پیسے پھینکنے پر ان پر تنقید بھی کی گئی تھی۔

رجب بٹ کی ضمانت پر رہائی اور محکمہ وائلڈ لائف کی غفلت

وی نیوز کے رپورٹر عارف ملک کی خبر کے مطابق ٹک ٹاکر رجب بٹ کو شخصی ضمانت پر چھوڑ دیا گیا ہے۔

رجب بٹ کی گرفتاری میں محکمہ وائلد لائف کی ایک بڑی نااہلی بھی سامنے آئی ہے کہ اس کی جانب سے پولیس کو ٹک ٹاکر کے خلاف درخواست نہیں دی گئی۔

پولیس کو رجب بٹ کے گھر شیر کے بچے کی موجودگی کی اطلاع وائلڈ لائف نے دی تھی تاہم شیر کے بچے کی برآمدگی کے بعد وائلڈ لائف نے ملزم کے خلاف درخواست تک نہیں دی۔ قانونی طور پر ملزم کے خلاف قانونی کے لیے درخواست وائلڈ لائف کو دینی تھی۔

مزید پڑھیے: ٹک ٹاکر دانیہ شاہ کے شوہر یوٹیوبر حکیم شہزاد کو کیوں گرفتار کیا گیا؟

رجب بٹ سے تحویل میں لیا گیا شیر کا بچہ سفاری زو میں منتقل کر دیا گیا تاہم مزید فیصلہ کورٹ کی جانب سے کیا جائے گا۔ فیصلہ آنے تک شیر کا بچہ محکمہ وائلڈ لائف کی تحویل میں رہے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp