وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ شہدا نے حقیقی آزادی اور پاکستان کے لیے جان کے نذرانے پیش کیے لہٰذا اب تمہارا وقت قریب ہے۔
یہ بھی پڑھیں: علی امین گنڈاپور اور بشریٰ بی بی کے وارنٹ گرفتاری جاری
پشاور میں ڈی چوک واقعے کے حوالے سے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کسی کا نام لیے بغیر کہا کہ تمہیں اب سکون نہیں ملے گا اور تمہاری یہ طاقت ہمیشہ نہیں رہے گی۔
علی امین گنڈاپور نے کہا کہ کسی کو اچھا لگے یا برا لیکن ہم سوال پوچھیں گے کہ 26 نومبر کے دھرنے کے شرکا پر گولی کیوں چلائی گئی۔
انہوں نے کہا کہ جس نے بھی وہ حکم دیا اور جس نے مانا وہ عبرت کا نشان بنے گے۔
مزید پڑھیے: احتجاج اور دھرنوں کے سوا ان کا کوئی کام نہیں، وزیر اطلاعات کا علی امین گنڈا پور کو جواب
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا کہنا تھا کہ یہ تحریک جاری ہے اور یہ عمران خان اور پی ٹی آئی کی تحریک نہیں بلکہ حق اور سچ کی تحریک ہے جس کے لیے ہم قربانیاں دیتے رہیں گے۔
انہوں نے کہا کہ اگر آج آپ اس وجہ سے خاموش ہیں کہ گولی مجھے نہیں لگی، یہ گولی کل آپ کو بھی لگ سکتی ہے۔