پاکستان باکسنگ فیڈریشن کے عہدیداروں کا انتخاب

اتوار 15 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

خالد محمود اور ریٹائرڈ لیفٹیننٹ کرنل محمد ناصر اعجاز کو 2025-2029 کی مدت کے لیے پاکستان باکسنگ فیڈریشن کے بالترتیب صدر اور سیکریٹری جنرل کے طور پر دوبارہ منتخب کر لیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: ویڈیوز سے سیکھ کر عالمی باکسنگ مقابلے جیتنے والے انجینیئر ریحان اظہر

پاکستان باکسنگ فیڈریشن کی جنرل کونسل کا ہفتہ کو اولمپک ہاؤس میں اجلاس ہوا جس میں پاکستان اسپورٹس بورڈ سے علیحدگی سمیت اہم فیصلے کیے گئے۔

پاکستان اسپورٹس بورڈ نے حال ہی میں اپنے آئین میں ترامیم متعارف کروائیں جسے پاکستان باکسنگ فیڈریشن نے اپنی خود مختاری کی خلاف ورزی سمجھا۔

جواب میں کونسل نے آئینی ترامیم کی منظوری دی اور پاکستان اسپورٹس بورڈ کے ساتھ تعلقات منقطع کرنے کی قرارداد منظور کی۔

مزید پڑھیں: ورلڈ یوتھ باکسنگ: عثمان وزیر کے 2 گھونسے، بھارتی حریف مقابلہ شروع ہوتے ہی ڈھیر

یہ قرارداد 24 نومبر کو ایگزیکٹو کمیٹی کی طرف سے کی گئی سفارشات کے ساتھ مطابقت رکھتی ہے جس سے پاکستان باکسنگ فیڈریشن کی قیادت (چیئرپرسن، صدر، اور سیکریٹری جنرل) کو فیصلے پر عمل درآمد کرنے کا اختیار حاصل ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp