ایران جنگ کا خاتمہ قریب، معاہدہ آج ہی قبول کیے جانے کی توقع ہے، امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو

ہفتہ 23 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو نے امید ظاہر کی ہے کہ ایران جنگ کے خاتمے کے لیے تیار کردہ معاہدے کو آج ہی قبول کر سکتا ہے۔

اپنے دورۂ بھارت کے موقع پر نئی دہلی میں میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ ممکن ہے کہ آج، کل یا پھر اگلے چند روز کے اندر ہمارے پاس اس حوالے سے کوئی بڑا اعلان کرنے کے لیے موجود ہو۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان ثالثی میں سرگرم، امید ہےایران سےمعاہدہ ہوجائیگا، امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو

امریکی وزیرِ خارجہ کا کہنا تھا کہ وہ ایران جنگ سے متعلق کسی بھی وقت اچھی خبر سامنے آنے کے لیے پوری طرح پُرامیڈ ہیں۔

مارکو روبیو نے تصدیق کی کہ ایران کے ساتھ جاری سفارتی مذاکرات میں اب تک نمایاں پیشرفت دیکھنے میں آئی ہے۔ یاد رہے کہ اس سے ایک روز قبل سویڈن میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے واضح کیا تھا کہ اس وقت ایران کے ساتھ معاہدے کا طے پانا امریکی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

انہوں نے اس اہم سفارتی مشن میں پاکستان کے کلیدی کردار کا اعتراف کرتے ہوئے بتایا تھا کہ امریکہ اور ایران کے درمیان ہونے والی اس بات چیت میں پاکستان ہی بنیادی ثالث کے فرائض سرانجام دے رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایران امریکا مذاکرات میں پیشرفت، کیا ڈونلڈ ٹرمپ معاہدے کے لیے دباؤ میں ہیں؟

اپنے گزشتہ بیان میں امریکی وزیرِ خارجہ نے یہ بھی کہا تھا کہ وہ پاکستان کے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں اور انہیں قوی امید ہے کہ ایران کے ساتھ یہ ڈیل کامیابی سے ہمکنار ہو جائے گی۔

مارکو روبیو کا یہ تازہ ترین اور اہم ترین بیان ایک ایسے نازک موڑ پر سامنے آیا ہے جب پاکستانی فیلڈ مارشل عاصم منیر ایران کا اپنا اہم ترین دورہ مکمل کر کے تہران سے پاکستان کے لیے روانہ ہوچکے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

شام کے وزیر خارجہ کا دورہ پاکستان مکمل: باہمی تعاون اور تعلقات کو فروغ دینے پر اتفاق

برونائی کے سلطان نے بہو سے شاہی اعزازات کیوں واپس لے لیے؟

عمران خان کو عین وقت پر شفا اسپتال کی بجائے پمز کیوں لے جایا گیا؟ طارق فضل چوہدری نے بتادیا

دنیا کے تیز ترین موٹرائزڈ لکڑی کے جوتے نے 70 میل فی گھنٹہ کی رفتار کا ریکارڈ قائم کردیا

حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید اضافہ کردیا

ویڈیو

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

امریکی صدر پر گانا چرانے کا الزام، گلوکارہ آریانا گرانڈے ڈونلڈ ٹرمپ پر برس پڑیں

کالم / تجزیہ

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘

قائداعظم کی بیماری: سازشی تھیوری دم توڑ گئی