فیصل واوڈا کبھی کبھی بھول جاتے ہیں کہ کس سائیڈ سے کھیل رہے ہیں، گورنر سندھ

پیر 16 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے سینیٹر فیصل واوڈا پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ جس یونیورسٹی سے وہ ڈاکٹر بنے ہیں وہیں سے میں نے بھی پی ایچ ڈی کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:لفٹ میں پھنسنے والا بچہ جان کی بازی ہار گیا، گورنر سندھ نے تحقیقات کا حکم دیدیا

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے یہ بات سینیٹر فیصل واوڈا کی جانب سے گورنر کی تبدیلی سے متعلق بیان کے ردعمل میں کہی ہے۔

گورنر سندھ  کا کہنا ہے کہ سینیٹر فیصل واوڈا اچھے اور جذباتی کھلاڑی ہیں لیکن وہ کبھی کبھی بھول جاتے ہیں کہ کس سائیڈ سے کھیل رہے ہیں، گول گیپر کبھی کبھی اپنے ہی گول میں گیند پھینک دیتا ہے۔

کامران ٹیسوری کا کہنا تھا کہ جب سے آیا ہوں، جانے کی باتیں ہورہی ہے لیکن جو آنا چاہتا ہے وہ نہیں آ پا رہا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ بچپن سے ٹرک کے پیچھے لکھا دیکھا کہ محنت کر حسد نہ کر۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں فیصل واوڈا نے نام لیے بغیر کہا تھا کہ ایک صوبے کا گورنر تبدیل ہونے والا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp