اسرائیل کا شام پر جدید میزائلوں سے حملہ، شہر دھماکوں سے لرز اٹھا

پیر 16 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

شام میں اسرائیلی حملوں میں تیزی، ساحلی شہر طرطوس پر 8 گھنٹے تک شدید بمباری۔

یہ بھی پڑھیں:اسلام آباد میں شامی سفارتخانے نے نئی حکومت کا پرچم لہرا دیا

اسرائیلی فضائیہ نے گزشتہ شب ایک بار پھر شام کے ساحلی شہر طرطوس کو نشانے پر رکھ لیا، 8 گھنٹوں تک ہونے والی بمباری کے نتیجے میں شہر  زور دار دھماکوں سے گونج اٹھا۔ کئی مقامات پر آگ بھڑک اٹھی۔

انٹرنیشنل میڈیا رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فضائیہ نے 10 سے زیادہ حملے کیے بم باری اتنی شدید تھی کہ حملے کا نشانہ بننے والے علاقے ریکٹر اسکیل پر 3 کی شدت کے برابر جھٹکوں سے لرز اٹھے۔

رپورٹ کے مطابق شام میں جن اہداف کو نشانہ بنایا گیا ان میں فضائی دفاع کے یونٹ اور زمین سے زمین تک مار کرنے والے میزائلوں کے گودام شامل ہیں۔

گزشتہ رات ہونے والے یہ حملے 2012 سے اب تک کے شدید ترین حملے تھے۔

ان حملوں سے متعلق شامی فوجی افسر کا کہنا ہے کہ یہ پہلا موقع تھا جب شہر کو اسرائیلی بم باری میں اتنے بڑے پیمانے پر نشانہ بنایا گیا۔

میزائلوں کا پہلی مرتبہ استعمال

شامی افسر کے مطابق اسرائیل نے ایسے میزائل استعمال کیے جو شاید پہلی مرتبہ شام پر بم باری میں استعمال ہوئے کہ دھماکوں کی آوازیں 10 کلو میٹر سے زیادہ دوری تک سنی گئیں۔

اس شدید بم باری کے سبب علاقے میں رہنے والے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

عسکری ساز و سامان کا بڑا حصہ تباہ

شامی فوج کے سابق میجر جنرل کمال الموسی کے مطابق حالیہ اسرائیلی حملوں میں شامی فوج کے عسکری ساز و سامان کا 85 فیصد حصہ تباہ ہو گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:اقوام متحدہ کے ایلچی کا شام پر پابندیوں کے خاتمے کا مطالبہ

واضح رہے کہ 8 دسمبر سے اب تک اسرائیل نے شام کے مختلف علاقوں میں 500 سے زیادہ فضائی حملے کر چکا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بیرون ملک پاکستانیوں کے روزگار، فلاحی مسائل اور کمیونٹی ویلفیئر اتاشیز کی کارکردگی کا جائزہ

پاکستان نے 2 سال کے لیے اقتصادی تعاون تنظیم کی چیئرمین شپ سنبھال لی

دہشتگرد وادی تیراہ میں موجود، کسی قسم کی کوئی رعایت نہیں کی جائےگی، مشیر وزیراعظم رانا ثنااللہ

یونان میں دنیا کے قدیم ترین لکڑی کے اوزار دریافت، لاکھوں سال محفوظ رہنے پر سائنسدان حیران

بلوچستان حکومت کا بڑا انتظامی فیصلہ، محکمہ مذہبی امور تحلیل کرنے کی منظوری

ویڈیو

پروپیگنڈا ناکام، منہ توڑ جواب میں ہوش اڑا دینے والے ثبوت آگئے

22 لاکھ کی گاڑی کے لیے ڈیڑھ کروڑ روپے کی نمبر پلیٹ، پشاور میں نیا کارنامہ

گوادر: چائے کی خوشبو میں لپٹی خواتین کی خود مختاری، 3 پڑھی لکھی سہیلیوں کا کارنامہ

کالم / تجزیہ

ایک تھا ونڈر بوائے

کون کہتا ہے کہ یہ شہر ہے آباد ابھی

نظر نہ آنے والے ہتھیاروں سے کیسے بچاؤ کیا جائے؟