بچوں کے سیرپ کی متنازع تشہیری مہم بالغ مردوں کے لیے خطرناک کیوں ؟

پیر 16 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سلڈینافل (Sildenafil) سیرپ کی تشہیری مہم نے متنازع ہوگئی، ہیلتھ کیئر پروفیشنلز اور ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان (DRAP) کے حکام نے اشتہارات کے ذریعے دوا کی تشہیر کرنے والی فارماسیوٹیکل کمپنیوں کی جانب سے مذمت۔

یہ بھی پڑھیں:پنجاب میں کھانسی کے 9 سیرپ غیر معیاری قرار، فروخت پر پابندی لگا دی گئی

انگریزی روزنامے میں شائع رپورٹ کے مطابق سلڈینافل (Sildenafil) بچوں میں پلمونری ہائی بلڈ پریشر کے علاج کے لیے رجسٹرڈ سیرپ ہے، جسے مردانہ کمزوری دور دور کرنے سے متعلق غلط طور پر تجویز (آف لیبل) تجویز کیا جا رہا ہے۔ اور یہی بات بحث کا سبب بنی ہے۔

سلڈینافل (Sildenafil) دنیا بھر میں مردانہ کمزوری میں فائدہ مند دوا کے طور پر پہچانا جاتا ہے، مگر یہ مذکورہ مرض کے علاج کے لیے پاکستان میں رجسٹرڈ نہیں ہیں۔

ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان (ڈرپ) نے حال ہی اس سیرپ کو صرف بچوں میں پلمونری ہائی بلڈ پریشر کے شدت میں علاج کے لیے منظور کیا ہے۔ تاہم Sildenafil تیار کرنے والی فارماسیوٹیکل کمپنیوں نے ایک ایسی متنازع اشتہاری مہم شروع کی ہے جس میں اس سیرپ کا استعمال مردانہ کمزوری کے علاج لیے تجویز کرتے بتایا گیا ہے۔

ڈرپ کے حکام نے ان اشتہاری حربوں پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے انہیں ’غیر اخلاقی مارکیٹنگ‘ قرار دیا ہے۔

 ڈرپ کے ایک سینیئر اہلکار نے نام ظاہر نہ کرتے ہوئے متنبہ کیا ہے کہ جس طرح سے Sildenafil سیرپ کی تشہیر کی جا رہی ہے وہ غیر اخلاقی اور قواعد کے خلاف ہے۔

یہ بھی پڑھیں:عالمی ادارہ صحت نے ایک اور بھارتی سیرپ کو غیر معیاری قرار دے دیا

رپورٹ کے مطابق اہلکار کا کہنا ہے کہ یہ اس دوا کو ’آف لیبل‘ استعمال کو فروغ دینے کے مترادف ہے، جبکہ اسے صرف پلمونری ہائی بلڈ پریشر کے علاج کے لیے بچوں کے استعمال کے لیے منظور کیا گیا ہے۔

ڈرپ اہلکار نے اس دوا کے غلط استعمال کے ممکنہ خطرات کی نشاندہی کرتے ہوئے بتایا ہے کہ اس بات کا زیادہ امکان ہے کہ اسے نسخے کے بغیر فروخت کیا جائے گا اور افراد اسے مردانہ کمزوری دور کرنے کے لیے استعمال کریں گے۔

رپورٹ کے مطابق اہلکار نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ بالغ افراد مطلوبہ اثرات حاصل کرنے کے لیے شربت کی زیادہ مقدار لے سکتے ہیں، جس کے نتیجے میں طبی شدید پیچیدگیاں پیدا ہو سکتی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

قومی ایئرلائن کی پرائیوٹائزیشن، فوجی فرٹیلائزر کی شمولیت کامیاب نجکاری کے لیے اہم

ریاض سیزن میں ‘فلائنگ اوور سعودی’ کا آغاز، حسین مناظر کی فضائی سیر کی سہولت

اسرائیل خودساختہ صومالی لینڈ کو آزاد ریاست تسلیم کرنے والا پہلا ملک بن گیا

بھارت: بیوفائی کے شبے میں شوہر نے بیوی کو آگ میں جھونک دیا، بیٹی بچ گئی

تائیوان کو اسلحہ فروخت کرنے پر چین کی جانب سے امریکی دفاعی کمپنیوں، عہدیداروں پر پابندی

ویڈیو

کیا پی ٹی آئی کے اندرونی اختلافات مذاکرات کی راہ میں رکاوٹ ہیں؟

یو اے ای کے صدر کا دورہ پاکستانی معیشت کے لیے اچھی خبر، حکومت کا عمران خان کے ساتھ ممکنہ معاہدہ

پاکستان اور امارات کا مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق، اماراتی صدر محمد بن زاید النہیان دورہ پاکستان کے بعد واپس روانہ

کالم / تجزیہ

منیر نیازی سے آخری ملاقات

فقیہ، عقل اور فلسفی

پی آئی اے کی نجکاری ، چند اہم پہلو