اسلام آباد میں ٹیکسیوں کی رجسٹریشن شروع، ایم ٹیگ سے متعلق موٹرسائیکل سواروں کے لیے خوشخبری

بدھ 11 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن نے کہا ہے کہ وفاقی دارالحکومت میں ٹیکسیوں کی رجسٹریشن کا عمل جاری ہے، جبکہ موٹر سائیکلوں پر لگایا جانے والا ایم ٹیگ اتر جانے یا چوری ہونے کی صورت میں دوبارہ مفت فراہم کیا جائےگا۔

اسلام آباد میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ایم ٹیگ چوری ہونے کی صورت میں ہیلپ لائن پر کال کرکے اسے بلاک کرایا جا سکتا ہے۔

انہوں نے کہاکہ شہری اپنی موٹر سائیکل کا رجسٹریشن نمبر اور رسید نمبر فراہم کریں گے تو متعلقہ نظام کے ذریعے ڈیوائس کو بلاک کر دیا جائے گا تاکہ اس کا غلط استعمال نہ ہو سکے۔

ڈپٹی کمشنر کے مطابق اس سیکیورٹی سسٹم کا بنیادی مقصد شہریوں کی حفاظت اور سیکیورٹی کو بہتر بنانا ہے۔

انہوں نے کہاکہ اس نظام میں مختلف جدید فیچرز موجود ہیں جن کے ذریعے موٹر سائیکل سے متعلق معلومات محفوظ رہتی ہیں اور سکیورٹی اداروں کو مدد ملتی ہے۔

عرفان نواز میمن نے بتایا کہ اسلام آباد میں ٹیکسیوں کی رجسٹریشن کا عمل بھی شروع کردیا گیا ہے اور اب تک قریباً 19 ہزار ٹیکسیاں رجسٹرڈ کی جا چکی ہیں۔

انہوں نے کہاکہ ٹیکسی ڈرائیورز کو پابند کیا جا رہا ہے کہ وہ سواری بٹھاتے وقت اس کی معلومات درج کریں کہ کہاں سے اٹھایا اور کہاں چھوڑا گیا۔

انہوں نے مزید کہاکہ دنیا کے بیشتر ممالک میں بغیر لائسنس ٹیکسی چلانے کی اجازت نہیں ہوتی، اسی طرز پر اسلام آباد میں بھی سسٹم متعارف کرایا جا رہا ہے اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

مزید پڑھیں: اسلام آباد میں ایم ٹیگ رجسٹریشن تیز، نئی چپ جلد متعارف کرائی جائے گی

ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے سوشل میڈیا پر شہر میں خطرات یا سیکیورٹی خدشات سے متعلق چلنے والی خبروں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہاکہ سرکاری سطح پر اس حوالے سے کوئی تصدیق نہیں ہے اور شہری افواہوں پر توجہ نہ دیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ڈراما سیریل’ڈاکٹر بہو‘ کیوں مشہور ہو رہا ہے؟، ہدایتکار مہرین جبار نے وجہ بتادی

ویمنز ٹی20 ورلڈ کپ: بھارت کی پاکستان کے خلاف بیٹنگ جاری

کفایت شعاری مہم کے تحت نئی پابندیاں، وفاقی وزرا کا پیٹرول کوٹہ نصف کردیا گیا، اعظم نذیرتارڑ

300 ارب روپے کے بلا سود قرضے، وفاقی حکومت نے کاشتکاروں کے لیے بڑا اعلان کردیا

انتخابی شیڈول آئینی و قانونی تقاضوں کے مطابق جاری کیا گیا، الیکشن کمیشن آزاد کشمیر کی وضاحت

ویڈیو

مشکل معاشی حالات میں حکومت نے بہترین بجٹ پیش کیا، اسلام آباد کے شہریوں کی رائے

امریکا ایران ڈیل فائنل، پاکستان کو اس سے کیا فائدہ ہوگا؟

وزیراعظم شہباز شریف کی چارٹر آف اکانومی اور چارٹر آف ڈیموکریسی کے لیے اپوزیشن کو دوبارہ مذاکرات کی دعوت

کالم / تجزیہ

سرحدوں سے ماورا یاری: سید بابر علی اور ہرچرن سنگھ

سعودی عرب اور پاکستان ایک دوسرے کے لیے کیوں اہم ہیں؟

ہارڈ اسٹیٹ: گزارا کرنا سیکھیں