کرک میں پولیو ٹیم پر حملے میں پولیس اہلکار جانبحق، پولیو ورکر زخمی

پیر 16 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کرک میں پولیو ٹیم پر ہوئے حملے میں پولیس اہلکار جانبحق، پولیو ورک زخمی۔

کرک میں تھانہ ٹیری کے حدود شکر خیل میں پولیو ٹیم پر نامعلوم ملزمان کی فائرنگ کے نتیجے میں پولیس اہلکار عرفان جاں بحق ہو گیا۔

یہ بھی پڑھیں:رواں سال کی آخری پولیو مہم، وزیر اعظم شہباز شریف نے بچے کو قطرے پلا کر افتتاح کیا

ڈی پی او کرک خان خیل کے مطابق فائرنگ سے پولیو ورکر اسد سکنہ گرگری زخمی ہوا ہے۔

ڈی پی او کرک خان خیل کا کہنا ہے کہ علاقے کو گھیرے میں لے کر ملزمان کی تلاش شروع ہے۔ آج سے پولیو مہم کا آغاز ہوا، پولیو ٹیم پر مہم دوران فائرنگ ہوئی۔

ایمرجنسی آپریشن سینٹر خیبرپختونخوا کے مطابق علاقے میں پولیو مہم جاری ہے، فی الحال مہم معطلی کا فیصلہ نہیں کیا۔

گورنر فیصل کریم کنڈی کی مذمت

کرک میں ہوئے پولیو ٹیم پر حملے سے متعلق گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے رپورٹ طلب کر لی ہے۔

انہوں نے کرک میں پولیو ٹیم پر حملے میں پولیس اہلکار کی شہادت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ  زخمی پولیو ورکر کو ہر ممکن علاج کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔

ان کا کہنا ہے کہ پولیو ورکرز پر حملہ پاکستان اور انسانیت دشمن قوتوں کی سازش ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ وزیر اعظم شہباز شریف نے رواں سال کی آخری پولیو مہم کا افتتاح کیا تھا۔اس موقع پر انہوں نے پولیو وائرس سےچھٹکارے کے لیے سعودی عرب، بین الاقوامی اداروں، بی ایم جی ایف اور ڈبلیو ایچ او کے تعاون کو سراہا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سینیٹ اجلاس کا ایجنڈا جاری، 27ویں ترمیم میں مزید ترامیم کی منظوری ایجنڈے میں شامل

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ون ڈے سیریز کے 2 میچز کا شیڈول تبدیل

خواجہ آصف، عطا تارڑ اور محسن نقوی کا دورہ پاکستان جاری رکھنے کے فیصلے پر سری لنکن ٹیم سے اظہار تشکر

افغانستان کی جانب سے تجارتی بندش کی بات کسی نعمت سے کم نہیں، خواجہ آصف

افغانستان خود کش حملہ آوروں کے ذریعے ہی لانگ رینج حملے کرسکتا ہے، طلال چوہدری

ویڈیو

بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی میں گھن گرج، کس کے لیے کیا پیغام تھا؟

27 ویں ترمیم پر ووٹنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، بیرسٹر گوہر

قومی اسمبلی نے 27ویں آئینی ترمیم کی دو تہائی اکثریت سے منظوری دے دی

کالم / تجزیہ

کیا عدلیہ کو بھی تاحیات استثنی حاصل ہے؟

تبدیل ہوتا سیکیورٹی ڈومین آئینی ترمیم کی وجہ؟

آنے والے زمانوں کے قائد ملت اسلامیہ