جی ایچ کیو حملہ کیس: شیریں مزاری سمیت 9 ملزمان پر فرد جرم عائد

پیر 16 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بانی پی ٹی آئی عمران خان اور شاہ محمود قریشی کے بعد اب سابق وفاقی وزیر پی ٹی آئی کی سابق  رہنما شیریں مزاری سمیت 9 ملزمان پر جی ایچ کیو حملہ کیس میں فرد جرم عائد کر دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں:جی ایچ کیو حملہ کیس: عمران خان پر فرد جرم عائد، عمر ایوب اور راجا بشارت گرفتار

راولپنڈی کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت میں کیس کی سماعت اے ٹی سی کے جج امجد علی شاہ نے کی۔

پراسیکیوشن نے غیر حاضر ملزمان کی ضمانت منسوخی کی استدعا کرتے ہوئے کہا کہ غیر حاضر ملزمان جان بوجھ کر ٹرائل میں تاخیر کر رہے ہیں۔

عدالت نے شیریں مزاری، راشد حفیظ، منیر، خادم حسین کھوکھر، ذاکر اللّٰہ عظیم اللّٰہ، طاہر صادق، مہر جاوید، چوہدری آصف سمیت 9 ملزمان پر فردِ جرم عائد کر دی۔

یہ بھی پڑھیں:جی ایچ کیو حملہ کیس: شاہ محمود قریشی سمیت 9 ملزمان پر فرد جرم عائد

دوسری جانب شاہ محمود قریشی پر جی ایچ کیو حملہ کیس میں فردِ جرم عائد نہ ہو سکی۔

شاہ محمود قریشی کی درخواست

شاہ محمود قریشی کی جانب سے 265 ڈی کی درخواست عدالت میں دائر کی گئی۔

عدالت نے شاہ محمود قریشی کی 265 ڈی کی درخواست آئندہ سماعت کے لیے مقرر کر دی جس کی وجہ سے ان پر آج فردِ جرم عائد نہ ہو سکی۔

واضح رہے کہ سی آر پی سی 265 ڈی کے تحت الزامات ثابت نہ ہونے پر فردِ جرم عائد کرنے کی کارروائی روکنے کا کہا جاتا ہے۔

انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت 19 دسمبر تک ملتوی کر دی۔

یاد رہے کہ 9 مئی کو جی ایچ کیو پر ہوئے حملے کے کیس میں بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پر پہلے ہی فرد جرم عائد ہو چکی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایشیا کپ 2025: سپر فور مرحلے کا شیڈول جاری، کون کس کے خلاف کھیلے گا؟

چمن میں دھماکا: 5 افراد جاں بحق، وزیراعظم اور وزیراعلیٰ بلوچستان کی مذمت

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب کا کامیاب دورہ مکمل کرکے لندن پہنچ گئے

گوگل ڈاؤن: دنیا بھر میں جی میل، یوٹیوب، سرچ اور ڈرائیو متاثر

خواتین کے پیٹ کے گرد چربی کیوں بڑھتی ہے؟

ویڈیو

اسلام آباد میں اولمپئین ارشد ندیم کے نام سے شاہراہ منسوب کرنے کا فیصلہ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا شگفتہ انٹرویو

سعودی عرب اور پاکستان کسی بھی جارح کیخلاف ہمیشہ ایک رہیں گے، سعودی وزیر دفاع خالد بن سلمان

کالم / تجزیہ

پاک سعودی دفاعی معاہدہ، لڑائیوں کا خیال بھی شاید اب نہ آئے

سعودی پاکستان دفاعی معاہدے کی عالمی میڈیا میں نمایاں کوریج

چارلی کرک کا قتل