عمران خان مؤقف پر قائم، اڈیالہ جیل سے فیصل چوہدری کے ذریعے اہم پیغام جاری

پیر 16 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کے وکیل فیصل چوہدری نے کہا ہے کہ عمران خان کو جیل میں قید ہوئے 500 دن مکمل ہوگئے ہیں، لیکن وہ آج بھی پہلے دن کی طرح اپنے مؤقف پر قائم ہیں کہ ساری زندگی جیل میں رہ لوں گا لیکن جھکوں گا نہیں۔

اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل چوہدری نے کہاکہ تمام تر ہتھکنڈوں کے باوجود عمران خان ڈٹ کر کھڑا ہے، وہ نہ گھبرایا اور نہ ہی ٹوٹا۔

یہ بھی پڑھیں عمران خان ڈیل کے بجائے 500 سال جیل میں رہنے کو تیار ہیں، فواد چوہدری

انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت خوف کے سہارے پر قائم ہے، جس روز یہ خوف ختم ہوگیا یہ حکومت تنکوں کی طرح بکھر جائے گی۔

فیصل چوہدری نے کہاکہ ملک میں عدل کے نظام پر سنگین سوالات ہیں، عمران خان کو جیل میں دی جانے والی سہولیات پھر روک دی گئی ہیں۔

انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی کے جن رہنماؤں نے 9 مئی کے خلاف پریس کانفرنس نہیں کی، وہ درجنوں مقدمات میں نامزد ہیں، جبکہ پریس کانفرنس کرنے والے آزاد ہوگئے۔

انہوں نے کہاکہ جیل حکام عدالتوں کے احکامات نہیں مان رہے، لیکن اس پر کوئی ایکشن نہیں لیا جارہا، جس پر ہمیں سخت مایوسی ہے۔

فیصل چوہدری نے کہاکہ 26ویں آئینی ترمیم کے ذریعے سپریم کورٹ کو کریش کردیا گیا، جبکہ میڈیا کا گلا بھی گھونٹ دیا گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان قوم کی خاطر ہر طرح کی قربانی دے رہے ہیں، جبکہ ان کا خاندان اور کارکنان بھی قربانیاں دے رہے ہیں، آج بھی ملاقات میں بانی پی ٹی آئی نے شہدا اور لاپتا افرد کا پوچھا۔

یہ بھی پڑھیں عمران خان کی ڈیل کیا تھی اور کیوں ناکام ہوئی، محسن بیگ کی ویڈیو وائرل

انہوں نے کہاکہ عدالتوں میں جس طرح کیسز چلائے جارہے ہیں ہم اس پر ملکی سمیت بین الاقوامی فورمز پر بھی آواز اٹھائیں گے، ہمارے پاس کوئی بندوق نہیں، ہم آئین و قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

نواز شریف کی اور مریم نواز کی تقریر پر پاکستان تحریک انصاف کا نکتہ با نکتہ جواب

قومی اسمبلی اجلاس میں تعلیم، ہیلتھ اور ماحولیات کے اہم بل زیر غور

سینیٹ اجلاس میں نیشنل ایگری ٹریڈ اتھارٹی بل اور صحافیوں کے مسائل پر غور

پی ٹی آئی احتجاج میں اب اجتماعی استخارہ ہوگا، شیرافضل مروت

کیا پی آئی اے کی نجکاری آئندہ 15 روز میں ہونے والی ہے؟

ویڈیو

پاکستان میں بے روزگاری کا طوفان، 56 لاکھ لوگ بے روزگار، خیبر پختونخوا سب سے آگے

شہباز شریف کی چھٹی، مریم نواز اگلی وزیراعظم، قومی اسمبلی تحلیل، نئے الیکشن کی گونچ، کل کا دن اہم کیوں؟

وی ایکسکلوسیو: اسمبلی توڑ دیتا تو آج بھی وزیراعظم ہوتا، چوہدری انوارالحق

کالم / تجزیہ

این اے 18 ہری پور سے ہار پی ٹی آئی کو لے کر بیٹھ سکتی ہے

دیوبند کا سب سے بڑا محسن : محمد علی جناح

پاکستان کا جی ایس پی پلس سفر جاری رہے گا