عمران خان کے سابق ساتھی، سینیر صحافی و تجزیہ کار محسن بیگ کا کہنا ہے کہ عمران خان ڈیل کر چکے تھے لیکن ویڈیو پر بات نہیں بن سکی۔
محسن بیگ کا ایک ویڈیو بیان وائرل ہو رہا ہے جس میں نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا دعویٰ ہے کہ عمران خان نے جن لوگوں سے ڈیل کرنی تھی وہ کر چکے تھے معاملات بھی طے ہو گئے تھے۔ عمران خان کے مطالبات تھے ان کی ضمانت ہونے دیں، جیل سے رہا کریں اور خیبرپختونخوا جانے دیں۔عمران خان کو کہا گیا کہ ویڈیو پیغام جاری کریں جس پر وہ راضی ہو گئے تھے لیکن وہ ڈرتے تھے کہ ان کی ویڈیو لیک نا ہو جائے جس وجہ سے بات نہیں بن سکی۔
عمران خان ڈیل کرچکا تھا، ویڈیو پر بات پھنس گئی
pic.twitter.com/YO6vy3A4rW— Pervaiz Sandhila (@chsandhilaa) December 15, 2024
واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے بانی چئیرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان ایک سال سے زائد عرصے سے جیل کی سلاخوں کے پیچھے ہیں۔ سابق وزیراعظم عمران خان کو پہلے 9مئی کو گرفتار کیا گیا لیکن 11 مئی کو سپریم کورٹ کی مداخلت پر انھیں رہا کر دیا گیا، تاہم اگست 2023 میں اسلام آباد کی مقامی عدالت نے انھیں 3 سال کی سزا سنا دی اور انھیں زمان پارک لاہور سے گرفتار کر لیا گیا۔