سعودی عرب میں ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن: کس ادارے کی کیسی کارکردگی رہی؟

پیر 16 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سعودی ڈیجیٹل گورنمنٹ اتھارٹی نے 2024 کے لیے سرکاری اداروں کی ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن کی کارکردگی کا جائزہ پیش کرتے ہوئے مختلف اداروں کی رینکنگ جاری کی ہے۔ اس درجہ بندی میں مختلف سرکاری اداروں کو ان کی ڈیجیٹل سروسز کے معیار کی بنیاد پر اسکور دیے گئے ہیں۔

درجہ بندی میں جنرل آرگنائزیشن فار سوشل انشورنس (GOSI) نے 95.00% کے اسکور کے ساتھ پہلا مقام حاصل کیا۔ دوسرے نمبر پر وزارت انسانی وسائل و سماجی ترقی رہی جس نے 94.89% کا اسکور حاصل کیا، جبکہ زکوة، ٹیکس اور کسٹمز اتھارٹی نے 94.39% کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔ چوتھے نمبر پر سعودی ڈیٹا اینڈ آرٹیفیشل انٹیلیجنس اتھارٹی (SDAIA) رہی جس نے 94.09% اسکور کیا، اور پانچویں نمبر پر وزارت العدل 93.91% کے ساتھ موجود ہے۔

دیگر نمایاں اداروں میں وزارت صحت، وزارت توانائی، وزارت ماحولیات، پانی و زراعت شامل ہیں، جنہوں نے بالترتیب 93.70%، 93.56% اور 93.55% کے اسکورز حاصل کیے۔ تعلیم کے میدان میں کنگ خالد یونیورسٹی نے 93.66% اور القصیم یونیورسٹی نے 92.53% کے ساتھ نمایاں کارکردگی دکھائی۔

یہ درجہ بندی سعودی وژن 2030 کے اہداف کے مطابق ہے، جس کا مقصد سرکاری خدمات کو ڈیجیٹلائز کر کے عوام تک آسان رسائی فراہم کرنا ہے۔ یہ کامیابی سعودی عرب کے سرکاری اداروں کی ڈیجیٹل اختراعات، تکنیکی مہارت اور جدید ٹیکنالوجی کے استعمال میں غیر معمولی ترقی کی عکاسی کرتی ہے۔

ڈیجیٹل گورنمنٹ فورم کے تحت یہ اقدامات سعودی حکومت کی جانب سے ڈیجیٹل معیشت کے فروغ اور بین الاقوامی سطح پر سعودی عرب کی ڈیجیٹل حیثیت کو مستحکم کرنے کے عزم کا حصہ ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

گیس کی عدم موجودگی میں گیزر بند، پانی کیسے کریں گرم؟ عوام کی رائے

پیپلز پارٹی نے 27ویں آئینی ترمیم کی بیشتر تجاویز مسترد کردیں

’ایئر کراچی‘ کا ہدف کتنے سو جہاز ہیں اور مسافروں کو کیا سہولیات دی جائیں گی؟

پاکستان کی درآمدات میں مسلسل اضافہ کون سے خطرات کا اشارہ ہے؟

27ویں آئینی ترمیم: ایک سادہ کاغذ پر لکھ دیں کہ یہ قانون ہے، ترجمان خیبر پختونخوا حکومت

ویڈیو

گیس کی عدم موجودگی میں گیزر بند، پانی کیسے کریں گرم؟ عوام کی رائے

’ایئر کراچی‘ کا ہدف کتنے سو جہاز ہیں اور مسافروں کو کیا سہولیات دی جائیں گی؟

وی ایکسکلوسیو: آئین زندہ دستاویز، 27ویں کے بعد مزید ترامیم بھی لائی جا سکتی ہیں، مصطفیٰ کمال

کالم / تجزیہ

ممدانی کی جیت اور وہ خوشی جس پر اعتراض ہوا ؟ 

ٹرمپ کا کامیڈی تھیٹر

میئر نیویارک ظہران ممدانی نے کیسے کرشمہ تخلیق کیا؟