22 برس تک پاکستان میں رہنے والی بھارتی خاتون حمیدہ بانو کو وطن واپس روانہ کردیا گیا۔
سفارتی ذرائع کے مطابق بھارتی شہری حمیدہ بانو کو واہگہ اٹاری سرحد سے واپس بھیجا گیا، پاکستان نے حمیدہ بانو کو ان کی بھارتی شہریت کی تصدیق کے بعد واپس بھیجا۔
یہ بھی پڑھیں ’پاکستان زندہ باد‘ کا نعرہ بلند کرنیوالے بھارتی شہری کی انوکھی شرط پر ضمانت منظور
سفارتی ذرائع نے بتایا کہ حمیدہ بانو کہ شہریت کی تصدیق ہوتے ہی دفتر خارجہ نے انہیں 10 روز سے کم مدت میں وطن واپس بھجوانے کا فیصلہ کیا، خاتون کو ان کی طویل العمری پر انسانی ہمدردی کے تحت واپس بھیجا گیا۔
سفارتی ذرائع کے مطابق میڈیا پر معاملہ اجاگر ہونے کے بعد پاکستانی وزارت خارجہ نے اس کیس پر کام کیا، تاہم حمیدہ بانو کی شہریت کی تصدیق میں وقت ضرور لگا۔
یہ بھی پڑھیں بھارتی شہریوں کے لیے بڑی سہولت، متحدہ عرب امارات کا ویزا اب ایئرپورٹ سے مل سکے گا
سفارتی ذرائع نے بتایا کہ حمیدہ بانو نے 2002 میں بھارت چھوڑا تھا، انہیں ایک ایجنٹ نے دبئی میں خانساماں کی نوکری کا وعدہ کیا تھا، تاہم دبئی کے بجائے انہیں پاکستان پہنچا دیا گیا تھا۔